فخر کی طوفانی اننگز، شاہین کی تباہ کن بولنگ، لاہور نے پشاور کو آؤٹ کلاس کردیا
فخر زمان کی 45 گیندوں پر 96 رنز اور عبداللہ شفیق کی 41 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کی بدولت لاہور قلندرز نے 241 رنز کا ہدف دیا،پشاور زلمی کی ٹیم 201 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شاہین شاہ آفریدی کے 5 شکار، فخر زمان بہترین کھلاڑی قرار
پاکستان سپر لیگ کے پندرہویں میچ میں لاہور قلندر نے فخر زمان کی عمدہ بلے بازی اور شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جسے بلے بازوں نے درست ثابت کردکھایا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 241رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان سپر لیگ سیزن 8: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے شکست دے دی
پی ایس ایل سیزن 8 کے میچز شیڈول کے مطابق لاہور اور پنڈی میں ہوں گے، نجم سیٹھی
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور مرزا بیگ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 7 رنز کے مجموعی اسکور پر مرزا بیگ آؤٹ ہوگئے ۔ بعد ازاں عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا اور 100 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔
Starting from where they left off in Lahore! @lahoreqalandars record a resounding victory over @PeshawarZalmi despite a couple of fighting fifties in the chase.#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvPZ pic.twitter.com/RQkideQ3Ur
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2023
127 کے مجموعی اسکور پرلاہور کی دوسری وکٹ گری، عبداللہ شفیق 75 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ پھر فخر زمان صرف چار رنز کے فرق سے اپنی سنچری مکمل کرنے سے رہ گئے اور 96 کے اسکور پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔
Lahore witnesses the @FakharZamanLive and @sambillings storm 🌪️#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvPZ pic.twitter.com/O7DXoZ5biH
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2023
سیم بلنگ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 47 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ پشاور زلمی کے وہاب ریاض دو جبکہ رومان پاول نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی نے 242 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو اُسے مایوس کن آغاز ملا، شاہین آفریدی نے پہلے اوور کی دوسری گیند پر محمد حارث کو کلین بولڈ کیا اور پھر 28 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔
Wrecker in chief ©️💥#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvPZ pic.twitter.com/BqmUMZ5dex
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2023
پھر صائم ایوب اور ٹام کوہلر کیڈمور نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 91 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن کو بہتر کیا تاہم 119 کے مجموعی اسکور پر ٹام کوہلر 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پھر صائم ایوب بھی 51 رنز کی اننگز کھیل کر 127 پر پویلین لوٹ گئے۔
🦅🌟
Skipper @iShaheenAfridi leading from the front 👊#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvPZ pic.twitter.com/zzbHE8lxaH
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2023
نئے آنے والے کھلاڑی روومان 20، بھانوکا نے 24، وہاب ریاض صفر، شان مسعود 16، جیمز نیشم 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پشاور زلمی نے 242 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے یوں لاہور قلندرز کو 40 رنز سے فتح ملی۔
🌟 @FakharZamanLive shone with his spellbinding knock 🌟#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvPZ pic.twitter.com/cfMWNb5SFV
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2023
پشاور زلمی کے ٹام کیڈ 55 اور صائم ایوب 51 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے پانچ، زمان خان نے 2 اور راشد خان، حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 4رنز کے فرق سے سنچری سے محروم رہنے والے فخر زمان مین آف دی میچ قرار پائے۔