پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں سے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

لاہور ہائیکورٹ میں جمع شدہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے نو رہنماؤں کو 30 دن کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی ، محکمہ داخلہ پنجاب اور جیل حکام نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جمع شدہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے نو رہنماؤں کو 30 دن کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل میچ کے دوران ارشد شریف کا ماسک لگانے پر پولیس کا صحافی عمران ریاض پر تشدد

تمام تر رکاوٹوں کے باوجود پاکستان تحریک انصاف نے این اے 193 راجن پور کا میدان مارلیا

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو اٹک جیل ، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اسد عمر کو راجن پور جیل ، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو بھکر جیل میں نظر بند کیا گیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق سینیٹر ولید اقبال کو لیہ ، اعظم سواتی کو رحیم یار خان اور مراد راس کو ڈی جی خان جیل میں نظر بند کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمد خان مدنی کو بہاولپور ، اعظم خان نیازی اور احسن ڈوگر کو لیہ جیل میں نظر بند کیا گیا ہے۔

پولیس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور رافعہ حیدر نے جاری کیے ، آئی جی جیل خانہ کی اجازت کے بعد 77 افراد کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے.

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بدھ کے روز پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے تحت پاکستان تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ گرفتاریاں دی تھیں ، جبکہ سینئر رہنماؤں کی بازیابی کے لیے پی ٹی آئی کے وکلاء نے  لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

متعلقہ تحاریر