عمران خان کو اسلام آباد آمد پر بھرپور عوامی حمایت حاصل رہی، برطانوی صحافی
سابق وزیر اعظم کو موسم خزاں میں طے شدہ عام انتخابات سے پہلےچار قانونی مقدمات اور اہم فیصلے کا سامنا کرنا پڑے گا، جوئے والن

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے نمائندہ خصوصی برائے جنوبی ایشیا جوئے والن سابق وزیراعظم اور سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد آمد پربھرپور عوامی حمایت دیکھ کر حیران رہ گئے۔
برطانوی صحافی نے اسلام آباد آمد کے دوران لی گئی تصویر بھی ری ٹوئٹ کردی۔
یہ بھی پڑھیے
سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دے دیا
ملک بھر میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز آج سے ہوگیا
برطانوی اخبار کے نمائندہ برائے جنوبی ایشیا جوئے والن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ ”عمران خان کواسلام آباد آمد پر عوام کی بھرپور حمایت حاصل رہی ۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم کو موسم خزاں میں طے شدہ عام انتخابات سے پہلےچار قانونی مقدمات اور اہم فیصلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Imran Khan enjoying considerable public support on his arrival in Islamabad, today. The former premier will face four legal cases – key rulings, ahead of the country’s planned general election in the autumn https://t.co/QUCb4awen4
— Joe Wallen (@joerwallen) February 28, 2023
واضح رہے کہ تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان گزشتہ روز مقدمات میں پیشی کیلیے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں ان کی ضمانت منظور کی گئی تھی جبکہ توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔









