علی سیٹھی نے اپنی آواز کا جادو جگا کر آسکرز پارٹی کے شرکا کو بے خود کردیا

آسکرز کی تقریب سے قبل لاس اینجلس میں پریانکا چوپڑا کی میزبانی میں جنوبی ایشیائی فنکاروں کے اعزاز میں تقریب، شرمین عبید، علی سیٹھی، ماہین خان، ٹیم جوائے لینڈ، ملالہ یوسفزئی اور ان کے شوہر کی بھی شرکت

کوک اسٹوڈیو کے شہرہ آفاق گیت پسوڑی سے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی گلوکار علی سیٹھی  نے آسکرز پارٹی میں اپنی آواز کا جادوجگاکرتقریب کے شرکا کو بے خود کردیا۔

تقریب میں علی سیٹھی کی گلوکاری کے دوران شرکا کے پرجوش رقص کی وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے پسوڑی نے یوٹیوب پر اہم سنگ میل بھی عبورکرلیا

’ پسوڑی ‘ بی ٹی ایس کے’بٹر ‘کو پچھاڑ کر 2022 میں گوگل کا مقبول ترین گیت بن گیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں اتوار کو منعقد ہونے والےاکیڈمی ایوارڈز کی تقریب سے قبل جمعرات کو  جنوبی ایشیائی ایکسی لینس پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کی  میزبانی بالی ووڈ اداکارہ  پریانکا چوپڑا اور مینڈی کلنگ کی۔ اس آسکرز پارٹی میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے تمام نامزد اور کامیاب افراد  کو اعزاز بخشا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز چنائے، گلوکار علی سیٹھی، اداکار رض احمد، ڈیزائنر ماہین خان کے علاوہ ٹیم جوائے لینڈ سے  علینہ خان، راستی فاروق، علی جونیجو، صائم صادق اور پروڈیوسر ملالہ یوسفزئی  اور انکے شوہر عصر ملک نے بھی  تقریب میں شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

 آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے تقریب کی چند تصاویر  اور علی سیٹھی کی پرفارمنس کی وڈیو  انسٹاگرام پر جذباتی کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔شرمین عبید چنائے لکھا کہ  ”یہ لاس اینجلس میں ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لیے ایک جذباتی رات تھی،2012 میں جب میں آسکر میں تھی توصرف  تین جنوبی ایشیائی تھے، ایک دہائی بعد ہم میں سے 100 سے زیادہ لوگ سنیما میں جنوبی ایشیائیوں کا جشن منانے کے لیے اکٹھے ہوئے  اور ہم میں بہت سے پاکستانی بھی تھے“۔

انہوں نے مزید لکھاکہ  ”میں نے صائم کو اسٹیج پرآتے اور جوائے لینڈ کے بارے میں تقریر کرتے دیکھا، ملالہ نے سنیما کے لیے اپنے تعاون کے بارے میں بات کی  اور علی سیٹھی نے پسوڑی گاکر محفل لوٹ لی اور میں فخر سے کہوں گا کہ جنوبی ایشیا کی واحد خاتون کے طور پر دو اکیڈمی ایوارڈز کے ساتھ وہاں موجود تھی۔ اس کامیابی کے لئے بہت پیارملا،  یہ ہمارا دور ہے اور ہم پہنچ چکے ہیں“۔

شرمین عبید چنائے کی جانب سے شیئر کی گئی وڈیو میں علی سیٹھی کو پرجوش انداز میں پسوڑی گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شرکا ان کی آواز میں کے سحر میں بے خود ہوکر رقص کررہے ہیں۔علی سیٹھی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی تقریب کی تصاویر اور وڈیوز شیئر کی ہیں۔

متعلقہ تحاریر