اسد صدیقی اور زارا نور عباس کی شادی خطرات سے دوچار ہے؟
اداکار اسد صدیقی کی انسٹاگرام اسٹوریز نے جوڑی کے پرستاروں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
شوبز انڈسٹری کی خوبرو جوڑی اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کی شادی شدہ زندگی میں کیا کچھ گڑبڑچل رہی ہے؟
اداکار اسد صدیقی کی انسٹاگرام اسٹوریز نے جوڑی کے پرستاروں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
کرن اشفاق نے طلاق کے بعد بھی عمران اشرف کو فالو کرنے کی وجہ بتادی
نادیہ خان نے خواتین کی مالی خودمختاری کو بھی طلاقیں بڑھنے کی وجہ قراردیدیا
اداکار اسد صدیقی نے گزشتہ دنوں اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں دعائیں، دھوکہ دہی اور لوگوں میں گھرے رہنے کے بجائے تنہائی کوبہتر قرار دینے سے متعلق تحریریں شیئر کی تھیں۔
اسد صدیقی نے اپنی ایک اسٹوری میں لکھاکہ ہمیشہ تنہا رہنا اس شخص کے ساتھ رہنے سے بہتر ہے جو آپ کی قدر وقیمت نہ جانتا ہو۔ایک اسٹوری میں اداکار نےاللہ سے صبر اور خاتمہ بالخیر کی دعا کی۔
ایک اور اسٹوری میں انہوں نے لکھاکہ پختگی یہ ہے کہ ایسے انسانوں اور حالات سے دور رہنے کے بارے میں سیکھنا ہی پختگی ہے جو آپ کےذہنی سکون،عزت نفس، اقدار،اخلاقی یا ذاتی قدرو قیمت کے در پے ہوں۔
اسد صدیقی نے ایک اور اسٹوری میں لکھاکہ کسی نےایک مرتبہ مجھے کہا تھا کہ آپ کی پروا کرنے والے لوگ ہی خاموشی میں آپ کو سن سکتےہیں اور یہ بات میرے دل کو لگی تھی۔
انہوں نے ایک اور اسٹوری میں لکھاکہ ایسے لوگوں پر اپنا وقت برباد کرنا چھوڑ دو جو ایک دن آپ کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور اگلے دن ایسا برتاؤ کریں جیسے آپ وجود ہی نہیں رکھتے۔
دریں اثنارواں ہفتے زارا نور عباس کی سالگرہ بھی دونوں میاں بیوی ساتھ نظر نہیں آئے تھے۔ زارا نور عباس نے اپنی سالگرہ لاہور میں اپنے نئے ڈرامے کے سیٹ پر ساتھی اداکاروں کے ساتھ منائی تھی ۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی پوسٹ میں اسد صدیقی کو ٹیگ بھی نہیں کیا تھاجس پر افواہوں نے مزید جنم لیا تاہم اسد صدیقی نے زارا کی پوسٹ پر سالگرہ کی مبارکباد دی جسے اداکارہ نے لائک کیا جبکہ اسد صدیقی نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی جس پر زارا نے ان کا شکریہ بھی اداکیا۔
اسد صدیقی نے زارا نور عباس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”جب تم میری طرف دیکھتی ہوتوپوری دنیا مٹ جاتی ہیں، میں ہمیشہ ہمیں اسی طرح یاد رکھوں گا،اگرچہ میں وہاں نہیں ہوں، لیکن میں وہاں ہوں اور تمہاری پشت دیکھ رہا ہوں چاہے کچھ بھی ہو“۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہاکہ”اللہ تمہیں اس مقام پر پہنچائے جہاں تم جاناچاہتی ہو اور ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔تمہیں صحت، خوشحالی اور کامیابی عطا کرے اورتمہیں وہ سب مل جائے جس کی تم خواہش مند ہو، سالگرہ مبارک ہو“۔ادکارہ نے جواب میں لکھا کہ”کثرت اور راحت کے تمام سالوں کے لئے تمہارا بہت بہت شکریہ“۔