ایمان مزاری کا جیو نیوز کے ملازمین سے اظہار یکجہتی؛ میر شکیل سے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ
جیو نیوز کے پروڈیوسر مدثر سعید نے کہا کہ انسانی حقوق کے کارکن ایمان مزاری نے بھی جیو کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ دہرایا ہے، شیریں مزاری کی بیٹی نے کہا کہ جن ملازمین کے خون پسینے سے جیو نیوزایک کامیاب ادارہ بنا،ان کی تنخواہیں نہ بڑھانا ایک قابل شرم عمل ہے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شریں مزاری کی بیٹی اور سماجی کارکن ایمان مزاری بھی جیو نیوز کے صحافیوں اور ملازموں کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر ان کے ہمراہ کھڑی ہوگئیں۔
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے جنگ گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور جیو نیوز کے بانی میر شکیل الرحمان سے ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ دہرایا۔
یہ بھی پڑھیے
جیو نیوز میں تنخواہوں پر احتجاج؛ لاکھوں روپے سیلری والے اینکرز بھی پریشان
صحافی اور سینئر ایگزیکٹو پروڈیوسر جیو نیوز نارتھ مدثر سعید اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں سماجی کارکن ایمان مزاری جیو نیوز کے ملازمین کے احتجاج میں اظہار یکجہتی کیلئے شریک ہوئیں۔
Human Rights activist and lawyer @ImaanZHazir at protest of Geo News Employees demanding overdue raise in salaries, timely dispersal of salaries, provident fund and gratuity. pic.twitter.com/keAO5iB9na
— Mudassar Saeed (@mudsays) March 18, 2023
جیو نیوز سے منسلک ایگزیکٹو پروڈیوسرمدثرسعید نے بتایا کہ انسانی حقوق کے کارکن اور وکیل ایمان مزاری بھی جیو نیوز کے ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں اور تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ دہرایا ہے ۔
اسلام آباد میں جیوز نیوز کے ملازمین کے احتجاج میں شریک ایمان مزاری نے کہا کہ جن ملازمین کے خون پسینے سے یہ ادارہ ایک کامیاب ادارہ بنا،ان کی تنخواہیں نہ بڑھانا ایک قابل شرم عمل ہے ۔
سماجی کارکن ایمان مزاری نے جنگ اور جیو نیوز کے چیف ایڈیٹر میر شکیل الرحمان سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے ملازمین کو حقوق دیں ۔ آئین میں ان کے حقوق طے کردیئے گئے ہیں انہیں وہ فراہم کیے جائیں ۔
یہ بھی پڑھیے
جیو نیوز کے بعد بزنس ریکارڈر کے ملازمین بھی تنخواہوں کے مسائل سے دو چار
واضح رہے کہ تقریباً گزشتہ ایک ماہ سے جیو نیوز کے ملازمین کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت پورے ملک میں اپنی تنخواہوں میں اضافے اور بروقت ادائیگی کیلئے احتجاج مظاہرے کررہے ہیں ۔
ملک کے بڑے میڈیا ہاؤس جیو نیوز کے ملازمین نے اپنی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافے، بروقت ادائیگی، پراویڈنٹ فنڈ اور گریجویٹی کے مطالبات کے حق میں ملک بھر میں احتجاج جاری رکھا ہوا ہے ۔