تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا گرفتاری کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ
دہشت گردی عدالت کے باہر آج مجھے ضمانت ملنے کے باوجود گرفتار کرنے کا پورا بندوبست تھاگیٹ کے دونوں اطراف پولیس کی بڑی تعداد میں نفری تھی، ہم دوسرے گیٹ سے نکل گئے، پی ٹی آئی رہنما

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے اقتصادیات حماد اظہر ضمانت حاصل کرنے کےباوجود پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کردیا۔
حماد اظہر نے گزشتہ رو ز انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس کو چکما دینے کے بعد اسلام آباد کے مشہور ریسٹورنٹ سے لذیذ ناشتے کا لطف بھی اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیے
زمان پارک آپریشن: توہین عدالت کیس کی سماعت کل تک ملتوی
عمران خان کے بھانجے حسن نیازی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ ” دہشت گردی عدالت کے باہر آج مجھے ضمانت ملنے کے باوجود گرفتار کرنے کا پورا بندوبست تھاگیٹ کے دونوں اطراف پولیس کی بڑی تعداد میں نفری تھی۔ آنسو گیس کے شیل پھینکنے والا دستہ بھی جمع تھا۔ لاٹھی چارج اور باڈی آرمر والے اہلکار بھی تھے“۔
ناشتے میں اسلام آباد کے مشہور و معروف چیمہ اینڈ چھٹہ کے سری پائے اور لسی پی۔
کمنٹ میی سب لوگ ناشتے کا بہت پوچھ رہیں ہیں اس لئے وضاحت دینا ضروری سمجھا۔— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 20, 2023
انہوں نے بتایا کہ”ہم دوسرے گیٹ سے نکل گئے اور لذیذ ناشتہ کیا،ناشتے میں اسلام آباد کے مشہور و معروف چیمہ اینڈ چھٹہ کے سری پائے اور لسی پی۔ کمنٹ میی سب لوگ ناشتے کا بہت پوچھ رہیں ہیں اس لئے وضاحت دینا ضروری سمجھا“۔









