وسیم اکرم کی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد، شنیرا اکرم کا رومانوی انداز میں جواب
وسیم اکرم انے ٹوئٹ میں اپنی اور اہلیہ کی یادگار تصاویر وڈیو کی شکل میں شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کے چیئرمین اور بولنگ کوچ وسیم اکرم نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔
شنیرا نے شوہر کے ٹوئٹ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں رومانوی اندازمیں جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی حکومت کا شاندار کارکردگی پر کرکٹر بابر اعظم کو ستارہ امتیاز دینے کا فیصلہؔ
عمران خان سے منسوب بیان پر شاہد آفریدی کی وضاحت، داماد بھی دفاع میں آگئے
وسیم اکرم انے ٹوئٹ میں اپنی اور اہلیہ کی یادگار تصاویر وڈیو کی شکل میں شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ وسیم اکرم نے ٹوئٹ میں لکھا کہ”میری زندگی کی محبت کو سالگرہ مبارک ، شنیرا آپ کا آنے والا سال بہت اچھا گزرے، آپ سے جلد ملنے کا انتظار نہیں کر سکتا،انشااللہ“۔
Awe how beautiful you are! Thank you my husband I just love you so !! ❤️ https://t.co/EhnRhQuRLk
— Shaniera Akram (@iamShaniera) March 20, 2023
شنیرا نے شوہر کے ٹوئٹ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ” آپ کتنے اچھے ہیں، آپ کا شکریہ میرے شوہر ،میں صرف آپ سے پیار کرتی ہوں“۔پرستاروں کی بڑی تعداد نے شنیرا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔