عمران خان سے منسوب بیان پر شاہد آفریدی کی وضاحت، داماد بھی دفاع میں آگئے

مجھے کہیں بھی دکھا دیں کہ میں نے عمران بھائی سے متعلق ایسی بات کی ہو,برائے مہربانی مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں، شاہد آفریدی کا وڈیو بیان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے متعلق خود  سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل بیان کی تردید کردی۔

شاہد آفریدی کے داماد اور پی ایس ایل 8 کی فاتح ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی اپنے سسر کے دفاع میں سامنے آگئے۔

یہ بھی پڑھیے

شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 کی  ٹیم کے کپتان مقرر،اہلیہ  کے ساتھ تصویر وائرل

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا ٹائٹل ایک مرتبہ پھر لاہور قلندرز کے نام

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری  ویڈیو پیغام  میں کہا  ہے کہ”میں کل سے دیکھ رہا ہوں کہ میرے نام سے منسوب ایک بیان عمران خان کے حوالے سے چل رہا ہے، یہ بہت افسوس کی خبر ہے، جو بھی یہ کررہا ہے وہ بہت گندی سیاست کرنے کی کوشش کررہا ہے“۔

سابق کپتان نے کہا کہ”میں ان کی سیاست میں نہ پڑنا چاہتا ہوں، نہ اس کا حصہ ہوں، الحمداللہ میری اتنی ہمت ہے کہ کچھ کہنا ہوگا تو خود کہوں گا، مجھے کہیں بھی دکھا دیں کہ میں نے عمران بھائی سے متعلق ایسی بات کی ہو“۔

سابق کپتان نے درخواست کی کہ”برائے مہربانی مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں، آپ لوگوں کو آپ کی سیاست مبارک ہو،میرا یقین صرف ایک قسم کی سیاست پر ہے اور وہ عوام اور ملک کی خدمت کرنا ہے “۔

شاہد آفریدی کے بعد ان کے داماد شاہین شاہ آفریدی نے بھی اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”میری آپ سب سے درخواست ہے کہ صرف پاکستان کے بارے میں سوچیں، ہمیں خود کو کسی ایسے کام میں شامل نہیں کرنا چاہیے جو ہمیں مزید تقسیم کرے“۔

فاسٹ بولر نے مزید لکھاکہ ”ہم سب کو اپنی اپنی فیلڈز میں مثبت رہ کر پاکستان کا حق ادا کرنا ہوگا,پاکستان نور ہے اور اللہ پاک اس نور کی ہمیشہ حفاظت فرمائے گا“۔

متعلقہ تحاریر