کھیلوں کے سامان کی صنعت سے پاکستان کیلیے اچھی خبر

پاکستان نے  کھیلوں کا سامان بنانے والی بین الاقوامی برانڈ  ایڈیڈاس کیٹیگری کے آلات اور سامان میں اپنے مارکیٹ شیئر میں اضافہ کیا ہے۔

پاکستان میں سیاسی انتشار اور ڈالر کے بحران کے باعث معیشت کے حوالے بری خبریں روز کا معمول بن گئی ہیں تاہم کھیلوں کے سامان کی صنعت سے ملکی  معیشت کیلیے ایک اچھی خبر آئی ہے۔

پاکستان نے کھیلوں کے سامان بنانے والی بین الاقوامی برانڈ  ایڈیڈاس کیٹیگری کے آلات اور سامان میں اپنے مارکیٹ شیئر میں اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی حکومت کا شاندار کارکردگی پر کرکٹر بابر اعظم کو ستارہ امتیاز دینے کا فیصلہ

شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 کی  ٹیم کے کپتان مقرر،اہلیہ  کے ساتھ تصویر وائرل

بلوگ برگ سے وابستہ پاکستانی صحافی فصیح منگی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاہے کہ ایڈیڈاس کی 3 قسمیں ہیں جن میں ملبوسات، جوتے اور لوازمات شامل ہیں جو سب سے چھوٹی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  دنیا کی  دو تہائی سے زیادہ فٹ بال پاکستان میں بنتی ہیں۔ایڈیڈاس کی لوازمات اور ملبوسات کی تیاری میں پاکستان کا شیئر2022 میں  بڑھ کر 21فیصد ہو گیا جو ایک سال پہلے 15فیصدتھا۔

متعلقہ تحاریر