فلم تھری ایڈیٹس کا سیکوئل آرہا ہے؟کرینا کپور سمیت دیگر کاسٹ نے اشارہ دیدیا

کرینہ کپور، بومن ایرانی، اومی ویدیا اور مونا سنگھ نے فلم کے سیکوئل کا حصہ نہ بنائے جانے پر حیرانی اور غصے کا اظہار کیا، کئی صارفین نے ان وڈیوز کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا ہے۔

بالی ووڈ کے ہدایت راج کمار ہرانی کی 2009 میں جاری ہونے والی فلم تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کی خبروں نے پرستاروں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔

کرینا کپور سمیت فلم کی اسٹار کاسٹ نے سوشل میڈیا پر وڈیو جاری کرکے فلم کا سیکوئل جلد ریلیز ہونے کا اشارہ دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

دیپیکا کا سرعام رنویر کا ہاتھ تھامنے سے انکار، مداح تشویش میں مبتلا

سوارا بھاسکر نے ولیمے میں کس پاکستانی ڈیزائنر کا تیارہ کردہ لباس پہنا

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں سوشل میڈیا پر گردش کرتی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کی پریس کانفرنس کی تصویر پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسی کچھڑی پک رہی ہے؟ مجھے شک ہے کہ یہ لوگ مجھے بتائے بغیر ہی فلم تھری ایڈیٹس کا دوسرا پارٹ بنا رہے ہیں۔

اپنی ویڈیو  میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں چھٹیوں پر گئی ہوئی تھی اور یہ تینوں مل کر کچھ کچھڑی پکا رہے تھے، اس پریس کانفرنس کے کلپ کا اس طرح گردش کرنا کسی رازداری کی طرف اشارہ کرتا ہے جسے مجھ سے چھپایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کچھ تو کچھڑی پک رہی ہے لیکن پلیز اب یہ نہ کہہ دینا کہ یہ شرمن جوشی کی فلم کا پروموشن تھا، مجھے تو لگتا ہے کہ یہ تینوں میرے بغیر ہی فلم کا سیکوئل بنارہے ہیں۔

اپنی ویڈیو میں کرینہ کپور نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ انہوں نے بمن کو بھی کچھ نہیں بتایا ہوگا، رکیں میں ابھی بمن کو کال کرتی ہوتی ہوں اور معلوم کرتی ہوں کہ آخر یہ چل کیا رہا ہے، اس سب سے تو سیکوئل کی بو  ہی آ رہی ہے۔

اپنی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا، یہ لوگ میرے بغیر ایسا کیسے کر سکتے ہیں، بمن! کیا انہوں نے تم سے بھی یہ بات چھپائی ہے؟

کرینا کپور کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ہرمن جوشی نے لکھا کہ ” یار جب بھی کچھ ایسا ہوتا ہے، میں مسئلے کی جڑ کیوں بن جاتا ہوں؟ عامر نے میرے سامنے  مدھاون کو بتایا، لیکن ہم نے تمہیں یاد کیا اور باقی سب کو بھی“۔

اداکار و ہدایت کار مدھاون نے پوسٹ پر تبصرے میں لکھاکہ ” ارے ارے، بے بو ایسا نہیں تھا،میں بھی حیران رہ گیا کہ شرمن جوشی نے تمہیں فون نہیں کیا،صرف ایک یہی کام تو اسے کہا تھا“۔

View this post on Instagram

A post shared by Boman Irani (@boman_irani)

بعدازاں فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے وائرس کا اہم کردار اداکرنےو الے بمن ایرانی،رنچھوڑ داس چانچڑ کا کردار ادا کرنےوالے  جاوید جعفری، مونا سنگھ اورچتر کا کردار اداکرنے والے اومی ویدیا نے بھی ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں انہوں نے بھی اپنی غیر موجودگی میں فلم کی عکسبندی مکمل ہونے پر حیرانی اور افسوس  کا اظہار کیا ہے.

تاہم وڈیوز دیکھ کر یہی تاثر مل رہا ہے کہ یہ وڈیوز غصے میں نہیں بلکہ تشہیری حکمت عملی کے تحت بنائی گئی ہیں۔ کئی صارفین نے فلم کی کاسٹ کی ان وڈیوز کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر