لاہور ہائیکورٹ کی عمران خان کو سیکورٹی کے لیے ایس پی سیکورٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت
عدالت نے ہدایت کی کہ ایس پی سیکورٹی کی فراہمی کے معاملہ کا جائزہ لیکر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سیکورٹی کے لیے ایس پی سیکورٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی، جس میں حکومت کی جانب سے سیکورٹی نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
عدلیہ کو پیغام دیتا ہوں قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان
عدالت نے ہدایت کی کہ ایس پی سیکورٹی کی فراہمی کے معاملہ کا جائزہ لیکر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔
عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے سابق وزیر اعظم کی پیشی کے لیے متعلقہ عدالت میں دینے کی ہدایت کی۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ عمران خان کو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے پولیس سیکورٹی مل چکی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر سیکورٹی واپس لے لی جاتی ہے تو دوبارہ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔
عمران خان نے درخواست میں سیکورٹی کی فراہمی اور ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی کیلئے استدعا کی تھی۔









