شہر اقبال میں نامعلوم دہشتگردوں نے سابق پولیس افسر سے جینے کا حق چھین لیا

لاہور میں سابق سینئر پولیس افسر کو ان کی رہائش گاہ کے قریب قتل کردیا گیا، اعلیٰ حکام نے واقعے کی رپورٹ طلب کرکے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ سے سابق ایس پی چوہدری فرحت عباس سے جینے کا حق چھین لیا۔سابق سینئر پولیس افسر کو ان کی رہائش گاہ کے قریب قتل کردیا گیا جوکہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ معلوم ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن میں گھر کے سامنے ایک موٹر سائیکل سوار نے سابق ایس پی چوہنگ ٹریننگ سنٹر لاہور چوہدری فرحت عباس پر فائرنف کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب انتظامیہ نے زمان پارک کو بطور نوگوایریا کلیئر کرانے کا دعویٰ کردیا

سی سی پی او لاہور بلال کامیانہ نے ایس پی اقبال ٹاؤن کو واقعے کی فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  سی سی پی او نے پولیس کو مشتبہ شخص کی فوری گرفتاری سے قبل شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مکمل جانچ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال کامیانہ  نے پولیس کو قاتل کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

متعلقہ تحاریر