الیکشن کمیشن کے اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے اختیار کے خلاف درخواست دائر
لاہور ہائی کورٹ نے شہری منیر احمد کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے متفرق درخواست دائر کی ہے جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے رکن اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے اختیار کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیے
توہین عدالت کیس میں مریم نواز کے خلاف دلائل طلب کرلیے گئے
کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی بری
جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر احمد کی متفرق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی معاونت کیلئے طلب کر لیا۔
درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک انتظامی ادارہ ہے ، الیکشن کا انتخابات کرانا اور حلقہ بندیاں کرانا ہے۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکتا ، نہ ہی اس ادارے کو براہ راست کسی کو نا اہل قرار دینے کا قانونی اختیار ہے۔
وکیل درخواست گزار ایڈووکیٹ اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا اختیار کالعدم قرار دیا جائے۔









