ٹوکیو: پاکستانی ای گیمر ارسلان ایش نے پھر ٹیکن 7 کا ٹائٹل جیت لیا

ٹیکن سیون کے فائنل میں ارسلان نے میو ال کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ قومی اسٹار  کورین کھلاڑی ’بائے جے من‘ کا ریکارڈ برابر کرنے میں بھی کامیاب ہوگئے

پاکستان کے پروفیشنل ای گیمر ارسلان ایش نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہونے والے ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ اِیوو 2023 میں ’ٹیکن 7‘ کا مقابلہ جیت لیا ہے۔

پاکستانی ای گیمر نے تیسری مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا  ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی ای گیمر ارسلان ایش نے کومبو بریکر ٹیکن 7 کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی چیمپئن ارسلان ایش نے ٹیککن ورلڈ ٹور فائنلز کیلیے کوالیفائی کرلیا

یہ ٹورنامنٹ 31 مارچ سے دو اپریل تک منعقد ہوا جس میں ٹیکن سیون کے فائنل میں ارسلان نے میو ال کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ قومی اسٹار  کورین کھلاڑی ’بائے جے من‘ کا ریکارڈ برابر کرنے میں بھی کامیاب ہوگئے۔

لاہور کے علاقے داروغہ والا سے تعلق رکھنے والے نوجوان گیمر نے 2019 میں جاپان میں ’ٹیکن 7‘ کا ٹائٹل جیتا جبکہ امریکا میں وہ ایولیوشن چیمپئن شپ سیریز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

مقابلے میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں کو ٹیکن سیریز گیم کے ڈائریکٹر اور چیف پروڈیوسر کی طرف سے کیش پرائز اور دیگر انعامات دیئے گئے۔

متعلقہ تحاریر