ہفتے کا پہلا کاروباری دن؛ اسٹاک مندی کا شکار، ڈالر اور سونا مزید بلندی پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس 110 پوائنٹس کی کمی سے 39 ہزار 889 پر بند ہوا جبکہ ڈالر ایک روپے 25 پیسے مہنگا اور ایک تولہ سونا 2 لاکھ 10 ہزار کا ہوگیا

ہفتہ وار تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گراوٹ دیکھی گئی جبکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈال جبکہ صرافہ بازار میں سونا مزید مہنگا ہوگیا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز منجی رجحان سے ہوا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور صرافہ بازار میں سونا مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا 10 سے 16 اپریل تک دورہ امریکا شیڈول، ذرائع وزارت خزانہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس 110 پوائنٹس کی کمی سے 39 ہزار 889 پر بند ہوا۔ آج حصص بازار میں 0.28 فیصد کی منفی تبدیلی ریکارڈ کی گئی۔

حصص بازار میں 318 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 123 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 172 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 23 ​​کمپنیز کے حصص کی قیمتوں مستحکم رہی۔

دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 25 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ایک ڈالر ایک روپے 25 پیسے مزید مہنگا ہوکر 285 روپے 4 پیسے پر بند ہوا جبکہ اس سے قبل ڈالر 283 روپے 79 پیسے تھا۔

آج اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے سے 287 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ۔

جبکہ صرافہ بازار میں بھی سونے کے بھاؤ میں بڑھاوا دیکھا گیا ہے ۔ ایک تولہ سونا  1200 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 9 ہزار500 روپے ہوگیا ہے۔

متعلقہ تحاریر