پی ڈی ایم حکومت 9 ماہ میں برآمدات بڑھانے میں بری طرح ناکام
مارچ2023 میں پی ٹی آئی حکومت کے آخری ماہ کےمقابلے برآمدات میں14.76فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کے 9 ماہ کی برآمدات کے اعداد و شمار جاری

اتحادی حکومت رواں مالی سال کے پہلے9ماہ میں برآمدات بڑھانے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے رواں مالی سال کے 9 ماہ کی برآمدات کے اعدادو شمار جاری کردیئے۔ مارچ2023 میں پی ٹی آئی حکومت کے آخری ماہ کےمقابلے برآمدات میں14.76فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
مارچ کے مہینے میں سیمنٹ کی فروخت میں 24.19 فیصد کمی ریکارڈ
اوپیک کے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے نے عالمی مارکیٹ کو ہلا دیا
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا مارچ برآمدات9.87 فیصد کمی سے21ارب4کروڑ60 لاکھ ڈالرز رہیں ،گذشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات23 ارب 35 کروڑ ڈالرز تھیں ۔
ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں سالانہ بنیاد پر برآمدات14.76 فیصد کمی سے 2ارب36کروڑ70 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں ۔گزشتہ سال مارچ میں برآمدات 2 ارب77کروڑ70 لاکھ ڈالرز تھیں ۔
ادارہ شماریات کے مطابق فروری کے مقابلے مارچ میں برآمدات میں8.03 فیصد کا اضافہ ہوا ،جولائی تا مارچ تجارتی خسارہ35.51فیصدکمی سے22 ارب90 کروڑ ڈالرز رہا ،گزشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 35ارب50کروڑ 90لاکھ ڈالرز تھا ،مارچ میں سالانہ بنیاد پرتجارتی خسارہ59.75 فیصد کمی سے ایک ارب46کروڑ10لاکھ ڈالرز رہا ۔









