نواز شریف کے قریبی ساتھی ناصر بٹ کی تہرے قتل کیس میں ضمانت خارج
ناصر بٹ کیخلاف 15 اکتوبر 1996 سے تہرے قتل کا مقدمہ درج ہے، عدالت نے کیس کی عدم پیروی اور عدم حاضری پر ناصربٹ کی ضمانت خارج کی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے نواز شریف کے قریبی ساتھی ناصر بٹ کی تہرے قتل کیس میں ضمانت خارج کردی۔
راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جج سہیل انجم نے تہسرے قتل کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیے
پنجاب میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے، سپریم کورٹ کا حکم
اے ٹی سی سے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کو عبوری ضمانت مل گئی
عدالت نے کیس کی عدم پیروی اور عدم حاضری پر نواز شریف کے قریبی ساتھی ناصربٹ کی ضمانت خارج کردی ۔ناصر بٹ کیخلاف 15 اکتوبر 1996میں تہرے قتل کامقدمہ تھانہ صادق آبادمیں درج ہے، مقدمے کے اندراج کے بعد سے ملزم ناصر بٹ بیرون ملک مقیم تھا۔
ناصربٹ کےاس سے قبل ریڈ وارنٹ بھی جاری کئے گئے تھے تاہم ملزم ناصربٹ کی ضمانت قبل از گرفتاری 3 اپریل تک منظور ہوچکی تھی۔
خیال رہے گزشتہ ماہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی ناصربٹ لندن میں جلا وطنی ختم کر کے پاکستان پہنچے تھے۔ناصربٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے حلقہ پی پی 16 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔









