پنجاب میں14مئی کو  الیکشن کرانے کے حکم پر شوبز انڈسٹری کا اظہار تشکر

فرحان سعید اور دیپک پروانی نے چیف جسٹس کا شکریہ اداکیا۔ ازیکا ڈینیئل  نے تحریک انصاف کے کلین سوئپ کی پیش گوئی کردی  جبکہ بلال مقصود نے فیصلے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو کرانے کے  حکم کا شوبز انڈسٹری نےچیف جسٹس سے اظہار تشکر کیا ہے۔

فرحان سعید اور دیپک پروانی نے چیف جسٹس کا شکریہ اداکیا۔ ازیکا ڈینیئل  نے تحریک انصاف کے کلین سوئپ کی پیش گوئی کردی  جبکہ بلال مقصود نے فیصلے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار بلال مقصود میوزیشن اور رہنما تحریک انصاف سلمان احمد کے بڑے فین نکلے

عمران خان نے سینئر قیادت کو چارپائیوں پر بٹھادیا، فرحان سعید حیران رہ گئے

اداکار فرحان سعید نے عدالتی فیصلے کے بعد اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”14مئی وہ دن ہے جب پنجاب کے عوام بولیں گے ، انشااللہ۔چیف جسٹس آپ کا شکریہ ، کہ آپ نے ہمیں ہماراحق واپس دیا، ووٹ دینے کا حق اور اپنا لیڈر چننے کا حق،بسم اللہ“۔

گلوکار بلال مقصود نے عدالتی فیصلے کی بریکنگ نیوز کا عکس شیئر کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ” پنجاب کے الیکشن 14 مئی کو منعقد ہوں گے، کلین سوئپ کیلیے تیار ہوجائیں“۔

فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ ا”نتخابات، انتخابات،انتخابات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔ پاکستان کے آئین اور سپریم کورٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے پر چیف جسٹس کا شکریہ “۔

متعلقہ تحاریر