اداکارہ نازش جہانگیر نے عمران خان کو ریڈ لائن قرار دیدیا

لڑائی ہوجائے گی عمران خان پر بات ہوئی تو، خان صاحب پر کوئی بات نہیں، اداکارہ کا کامیڈین تابش ہاشمی کو انتباہ

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی حمایت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ شوبز انڈسٹری میں بھی پی ٹی آئی چیئرمین کی مقبولیت انتہاکو پہنچ گئی ہے۔

اداکارہ نازش جہانگیر نے عمران خان کو اپنی ریڈ لائن قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب میں14مئی کو  الیکشن کرانے کے حکم پر شوبز انڈسٹری کا اظہار تشکر

عمران خان کو سلیکٹڈ کہنے والے اب الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، شان شاہد

 

اداکارہ نازش جہانگیر نے جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع میں شرکت کی۔اس موقع پر میزبان تابش ہاشمی نے اپنے روایتی انداز میں اداکارہ کو زیر کرنے کی کوشش کی تاہم سیاست پر بات ہوئی تو اداکارہ نے عمران خان کیخلاف کوئی بات سننے سے انکار کردیا۔

اداکارہ نازش جہانگیر نے تابش ہاشمی کے ایک سوال پر کہا کہ”لڑائی ہوجائے گی عمران خان پر بات ہوئی تو، خان صاحب پر کوئی بات نہیں“۔ اداکارہ کی بات پر شوتالیوں سے گونج اٹھااور نوجوانوں کی اکثریت  نے اداکارہ کو داد دی۔

وی لاگر تحسین باجوہ نے اداکارہ کی وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ تابش ہاشمی کے شو کی یہ وڈیو وائرل ہورہی ہےاوراس وائس اوورکے ساتھ ٹک ٹاک پر ہرکوئی وڈیوز بنارہا ہے۔ عمران خان کو روکنا اب ناممکن ہے۔

متعلقہ تحاریر