ہیری، میگھن اور میسی کو پچھاڑ کر شاہ رخ خان 2023 کی بااثر ترین شخصیت قرار

ٹائم میگزین کے سروے میں 12 لاکھ افراد نے حصہ لیا، 4 فیصد ووٹوں کے ساتھ شاہ رخ کا پہلا نمبر، ایارانی خواتین کا دوسرا اور کرونا میں خدمات انجام دینے والے طبی عملے کا تیسرا نمبر، ہیری اور میگن کا چوتھا، میسی کا پانچواں نمبر رہا۔

مشہور امریکی جریدے ٹائم کے ایک سروے میں بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نےبڑوں بڑوں کو پچھاڑ کر  دنیا کی  بااثر ترین شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ 

سروے میں قارئین کو سے  ان مشہورشخصیات کے انتخاب کا کہا گیا تھا جنہیں وہ دنیا میں سب سے زیادہ اباثر تصور کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

راشی کھنہ نے آئی ایم ڈی بی پر مقبول شخصیات کی فہرست میں شاہ رخ خان کو پچھاڑ دیا

شاہ رخ خان  نے شیرون اسٹون کا پرستار ہونے کا اعتراف کرلیا

ٹائم میگزین کے مطابق سروے میں بارہ لاکھ افراد نے حصہ لیا اور شاہ رخ خان  چار فیصد ووٹ لیکر سب  پر سبقت لے گئے۔اپنے حقوق کیلیے سراپا احتجاج ایرانی خواتین3 فیصد ووٹ لیکر  دوسرے نمبر پر آئیں۔ ایرانی  خواتین نے میگزین کا 2022 پرسن آف دی ایئر ریڈر پول بھی جیتاتھا۔

کرونا وبا کے دوران فرائض انجام دینے والا طبی عملہ 2 فیصد ووٹوں کے ساتھ  تیسرے نمبر پرآیا۔شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل چوتھے نمبر پر رہےجنہیں  1.9فیصد ووٹ ملے۔شہزادہ  ہیری رواں   اپنی یادداشت اسپیئر  جاری کرنے کے بعدمسلسل سرخیوں کی زینت بنتے رہے ہیں ۔ فٹبالر لیونل میسی 1.8 فیصد ووٹوں کے ساتھ فہرست میں پانچویں نمبر پر رہے۔

ٹائم  کی 2023 کے لیے سب سے زیادہ بااثر افراد کی سالانہ فہرست اس ماہ کے آخر میں جاری کی جائے گی۔ 2022 میں گوتم اڈانی، کرونا ننڈی، خرم پرویز بھارت سے اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے ۔

بالی وڈ کنگ نے چار برس بعد فلم ’پٹھان‘ کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کی اور ہر طرف کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں، شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ رواں برس ریلیز ہوگی اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ بھی ایک بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔

متعلقہ تحاریر