شوہر اور 3 بچوں سے پوچھ کر بتاتی ہوں، سلینا جیٹلی کا شادی کی پیشکش پر جواب
میری صحت بہت خراب ہے، کوئی میری دیکھ بھال نہیں کرتا، اپنے پاس بلاکر شادی کرلو، گھر جمائی بننے کیلکیے بھی تیار ہوں، کلکتہ کے رہائشی نے بذریعہ ٹوئٹ اداکارہ کو شادی کا پیغام بھیجا تھا

بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی نے شادی کی پیشکش کرنے والے شخص کو طنزیہ جواب دیکر لوگوں کو ہنسنے کاموقع فراہم کردیا۔
بھارتی شہری نے اپنی تباہ حال صحت کے دکھڑے سناتے ہوئے اداکارہ کو شادی اور گھر داماد بننے کی پیشکش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
نواز الدین صدیقی گھریلو تنازع کے باعث بچوں کی تعلیم چھوٹنے پر فکرمند
ممبئی: نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کا افتتاح،ہالی ووڈ ستاروں نے تقریب کو چارچاند لگادیے
کلکتہ کے رہائشی وجے منگل لال ووہرا نے اداکارہ سلینا جیٹلی کے نام اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ تھاکہ”میری صحت ٹھیک نہیں ہے، کوئی میری دیکھ بھال نہیں کرتا،اس سے پہلے کے میری صحت بدتر ہوجائے مجھے اپنے پاس بلالو،جتنی جلدی ہوسکے مجھ سے شادی کرلو،میں گھرجمائی بننے کیلیے تیا ر ہوں،میری زندگی اور صحت بچالو“۔
I will ask my husband and three kids and revert ! https://t.co/jIEXG8pEVD
— Celina Jaitly (@CelinaJaitly) April 6, 2023
اداکارہ نے اس مضحکہ خیز پیشکش پر کسی قسم کے غصے کا اظہار کرنے کے بجائے انتہائی سنجیدگی سے جواب دیا۔اداکارہ نے لکھاکہ”میں اپنے شوہر اور 3 بچوں سے پوچھ کر بتاتی ہوں“۔
واضح رہے کہ 41 سالہ بھارتی اداکارہ شادی شدہ اور 3 بچوں کی ماں ہیں اور اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ آسٹریا میں مقیم ہیں۔









