روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 6 ارب ڈالر کا سنگ میل بھی عبور کرلیا
ہم اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنے اعتماد کی بدولت اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کردار ادا کیا، اسٹیٹ بینک

تحریک انصاف کے دور حکومت میں متعارف کرائے گئے اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے نیا سنگ میل عبور کرلیا۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائی جانے والی مجموعی رقم کا حجم 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافے کے بعد بچت اسکیموں میں منافع بڑھادیا
سعودی ترقیاتی فنڈ نے مہمند ڈیم کیلیے پاکستان کو 24 کروڑ ڈالر کا قرض دیدیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ نے نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے اور یہاں اب تک جمع کرائی جانے والی مجموعی رقم کا حجم 6 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرگیا گیا۔
#RoshanDigitalAccount has reached a new milestone as the total inflows have crossed $6bn. We thank our #OverseasPakistanis for their continuous trust in making #SBP‘s #RoshanDigitalAccount a huge success. For Details: https://t.co/bZHwNnSNIx pic.twitter.com/apCFwH8AAf
— SBP (@StateBank_Pak) April 7, 2023
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنے اعتماد کی بدولت اسٹیٹ بینک کے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کردار ادا کیا۔









