رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ علی امین گنڈاپور کو کل انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے
اسلام آباد ڈیوٹی مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی امین گنڈا پور کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
تفصیلات کے اسلام آباد ڈیوٹی مجسٹریٹ نے علی امین گنڈاپور کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ وہ کل ملزم کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کریں۔
یہ بھی پڑھیے
آئی بی اے سکھر کے پروفیسر ڈاکٹر اجمل ساوند قبائلی تنازع پر قتل
ضمانت قبل از گرفتاری کے باوجود علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کر لیا گیا
دہشتگردی کی دفعات کے تحت گرفتار تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے معروف وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل بابر اعوان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی۔ جبکہ پولیس کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر عدنان عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسیکیوٹر عدنان کا کہنا تھا کہ پولیس ڈیمانڈ کے مطابق علی امین گنڈاپور کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
علی امین گنڈاپور کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ میرے موکل کو 24 گھنٹے قبل پولیس نے گرفتار کیا تھا ، پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران کیا چیزیں ریکور کی ہیں؟
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ دو میلین کی آبادی کے ملک میں 712 بارہ بندے دہشتگردی کی دفعات کے تحت گرفتار کیے گئے ہیں ، اگر آپ ریمانڈ دینا چاہتے ہیں تو 24 گھنٹے کا دیں۔
بعدازاں ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد علی امین گنڈاپور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا ہے۔









