سڑکوں کی حالت زار نے سندھ حکومت اور مرتضیٰ وہاب کے ترقی کے دعوؤں کا پول کھول دیا

سماجی حلقوں نے ریسکیو گاڑی کے سڑک میں دھنسنے کے واقعے پر سندھ حکومت اور مرتضیٰ وہاب پر سخت تنقید کی ہے۔

گذشتہ روز کراچی کے علاقے شاہراہ لیاقت پر قائم آٹھ منزلہ عمارت کی اوپری منزل پر آگ لگ گئی تھی ، تاہم ریسکیو آپریشن کے لیے آنے والی فائر بریگیڈ کی گاڑی کو خود ریسکیو کی ضرورت پر گئی کیونکہ گاڑی سڑک کے بیچ میں پڑے گڑھے میں دھنس گئی تھی۔ سماجی حلقوں نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب سے سوال کیا ہے کہ آپ تو کراچی کو پیرس بنانے کے دعوے کرتے نہیں تھکتے تھے ، جبکہ سڑکوں کے بیچ میں پڑے ہوئے سینکڑوں گڑھے آپ کے دعوؤں کا منہ چڑھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ شاہراہ لیاقت پر جنریٹر مارکیٹ کے قریب قائم عمارت میں پیش آیا۔ ریسکیو آپریشن کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔

یہ بھی پڑھیے

میرے دادا کی یاد میں سندھ کے جانوروں اور انسانوں کو عزت دی جائے، ذوالفقار جونیئر

جانوروں کی خوراک  کے سپلائر کا سینئر ڈائریکٹر چڑیا گھر پر رشوت طلبی کا لزام

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت کی اوپری منزلوں میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے چھ فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ فائر فائٹرز نے اسنارکل کی مدد سے عمارت کے اندر پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے میں مدد کی۔

ریسکیو آپریشن نے پولیس اور دیگر ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے 43 سے زائد افراد کو بچا لیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن حکام کے مطابق آگے سے جھلسنے والے تین افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ایک شخص زخموں  کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا۔

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

فائر بریگیڈ کی گاڑی سڑک میں دھنسنے کی ویڈیو صحافی کے پیشے سے منسلک صحافی بابر سلیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کی ہے۔

متعلقہ تحاریر