آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ایچ آئی ٹی دفاعی پیداوار میں خودانحصاری اور معیشت میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے 11 اپریل 2023 کو ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (ایم آئی ٹی) کا دورہ کیا۔ افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی تکنیکی صلاحیتوں، جاری منصوبوں کی پیشرفت، مقامی طور پر تیار کیے گئے ہتھیاروں اور حال ہی میں اٹھائے گئے جدید اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

سیکورٹی فورسز کی ضلع بنوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کی مختلف یونٹس کا دورہ کیا اور پاک فوج کے لیے ٹینکوں، اے پی سیز، بہتر حفاظتی تکنیک، ریموٹ ویپن سسٹم اور دیسی 155 ایم ایم آرٹلری گن بیرل کی تیاری، دوبارہ تعمیر اور اپ گریڈیشن کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقر پر خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ایچ آئی ٹی دفاعی پیداوار میں خودانحصاری اور معیشت میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اہلکاروں کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہنرمند قومی برآمدات اور معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

آرمی چیف نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز کی ضروریات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق پورا کرنے کے لیے HIT کو جدید دفاعی پیداوار کے ادارے میں تبدیل کرنے کے افسران اور افرادی قوت کے عزم کو سراہا۔ قبل ازیں آمد پر چیئرمین ایچ آئی ٹی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پرتپاک استتقبال کیا۔

متعلقہ تحاریر