عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکام کو مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی حفاظتی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی درخواست پر موجودہ حالات اور خطرات کا مکمل ادراک کرتے ہوئے پنجاب کی نگراں حکومت کو انہیں مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس سننے والے جج ظفر اقبال کا تبادلہ

سپریم کورٹ نے ادارے کا آڈٹ نہ کروانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان ایک سابق وزیراعظم ہیں ، اس لیے انہیں جو بھی خطرات درپیش ہیں ان کے مطابق سیکورٹی فراہم کی جائے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت عمران خان کو دھمکیوں اور سیکورٹی کی فراہمی کا معاملہ تھریٹس اسسمنٹ کمیٹی کے سامنے رکھے۔ پچھلے سال سے تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کا فیصلہ شاید بے سود سمجھا جاتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ عمران خان بطور سابق وزیر اعظم سیکورٹی کے حقدار ہیں ، اور اس میں کوئی شک نہیں ان پر قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے ، جن کے مضمرات کا باریک بینی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیکورٹی سے متعلق معاملات کا از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ تحاریر