سعودی عرب سے اسلام آباد آنے والے دو افراد میں مونکی پاکس کی تصدیق

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے مونکی پاکس کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

پاکستان عوام کے لیے نئی مشکل، ملک میں مونکی پاکس کے دو کیسز رپورٹ ، ملک بھر کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ، آئسولیشن وارڈ بنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

ملک میں مونکی پاکس بیماری کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے، جس کے بعد  ملک بھر کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

نیوز 360 کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے ڈی پورٹ پاکستانی میں مونکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ مونکی پاکس کے مریض کا تعلق جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی کے متصل  علاقے سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

معاشی بحران اور مہنگائی  نے دوائیں عوام کی پہنچ سے دور کردیں

فارما انڈسٹر ی آئی سی یو جاپہنچی، ادویہ کی قلت پر اسپتالوں میں آپریشن رک گئے

وزارت صحت کے مطابق مونکی پاکس کا مریض 17 اپریل کو سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچا تھا، اسلام آباد پہنچنے پر مریض میں مونکی پاکس کی علامات موجود تھیں، متاثرہ مریض کو ایئرپورٹ سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پمز انتظامیہ نے مریض کے نمونے ٹیسٹ کیلئے این آئی ایچ بھجوائے تھے۔ این آئی ایچ نے متاثرہ مریض میں مونکی پاکس کی تصدیق کی ہے۔

مونکی پاکس کیسز کے پیش نظر ملک بھر کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں خصوصی مراسلہ جاری کیا ہے۔ ملک بھر کے اسپتالوں میں مونکی پاکس کیلئے آئیسولیشن ایریاز بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

مونکی پاکس کے پہلے کیس کے بعد پورے ملک کے ائیرپورٹ پر ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد 100 فیصد یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز آف پاکستان کا ادارہ تمام تر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کا سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کے نام مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سندھ  بھر کے سرکاری اسپتالوں میں پانچ تا دس کمروں کے آئیسولیشن ایریاز قائم کئے جائیں۔

ادھر اسلام آباد میں مونکی پاکس کا دوسرا کیس بھی سامنے آگیا۔ دونوں مریضوں نے ایک ہی فلائٹ میں سعودی عرب سے اسلام آباد کا سفر کیا تھا۔

ترجمان پمز کے مطابق مونکی پاکس کا ایک مریض اسپتال میں زیرعلاج ہے، مونکی پاکس کے مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے، ترجمان پمز اسپتال کے مطابق مونکی پاکس کا دوسرا کیس گھر پر قرنطینہ ہے۔

متعلقہ تحاریر