پیار کے بدلے 10 گنا پیار، بدتمیزی کے بدلے 20 گنا بدتمیزی، وسیم اکرم کاناقدین کو انتباہ

میرا یہ پیغام صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا بھر کے ناقدین کیلیے ہے،میں بیٹھ کرآسانی سے  آپ کی بدتمیزی برداشت کرنے والا نہیں ہوں، سابق کپتان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ، پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کے صدر  اور بولنگ کوچ وسیم اکرم  نے ناقدین کو متنبہ کردیا۔

وسیم اکرم نےناقدین کو  خبردار کیا ہے کہ اگروہ پیار دیں گے تو انہیں 10 گنا پیار ملے گا لیکن اگر بدتمیزی کریں گے تو جواب میں ان سے 20 گنا زیادہ بدتمیزی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

فخر زمان کی سنچری کی بدولت پاکستان کی پہلے ون ڈے فتح، بابر اعظم کے 12000 رنز مکمل

عید پر میں اور ثانیہ ایک ساتھ ہوتے تو اچھا ہوتا، شعیب ملک

وسیم اکرم نے کچھ عرصے قبل گلف نیوز سے گفتگو کی تھی جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔وسیم اکرم نے ناقدین کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ”اگرآپ مجھ سے محبت کریں گے تو میں آپ سے 10 گنا زیادہ محبت کروں گا لیکن اگر آپ میرے ساتھ بدتمیزی کریں گے تو میں آپ کے ساتھ بیس گنا زیادہ بدتمیزی کروں گا“۔

انہوں نے کہاکہ ”میرا یہ پیغام صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا بھر کے ناقدین کیلیے ہے،میں بیٹھ کرآسانی سے  آپ کی بدتمیزی برداشت کرنے والا نہیں ہوں، کیونکہ میں کامیاب ہوں اور خدا مہربان ہے اور میں جب چاہوں جواب دے سکتا ہوں، میں کسی سے نہیں ڈرتا“۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کے کھلاڑیوں پر پڑنے والے اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ”دیکھیں، یہ کھلاڑی 21ویں صدی کے اس سوشل میڈیا کا حصہ ہیں۔ انہیں ٹرولنگ متاثر کر سکتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ سوشل میڈیا محبت اور معلومات کو بڑھا یا بہتر کرسکتا ہے  ، آپ اس طرح کی مثبت چیزوں  کے بارے میں جانتے ہیں ، لیکن ایسا نہیں ہے۔ بدقسمتی سے، یہ متضاد رخ پر چلا گیا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ” لوگ بہت زیادہ تنقید کرتے ہیں، ہر چیز پر تبصرہ کرتے ہیں۔ کبھی کبھی زندگی میں  چیزوں کو نظرانداز کریں اور  پھر دیکھیں کہ آپ کی زندگی کس طرح آسان اور آرام دہ ہوگی  لیکن پھر بھی  یہ آپ  پر منحصر ہے“۔انہوں نے کہا کہ”  یہ میرا مشورہ ہے کہ آپ کو ہر وقت نظر آنے والی ہر چیز پر تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے“۔

متعلقہ تحاریر