زندگی میں ایک ایسا لمحہ ضرور آتا ہے جو آپ کی زندگی بنا دیتا ہے، شاہین آفریدی

گذشتہ روز شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے کی سالگرہ منائی اور سوشل میڈیا پر نوجوانوں کے لیے ایک موٹیویشنل پیغام بھی شیئر کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بوم بوم آفریدی کے داماد اور ٹیم پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ زندگی میں ایک لمحہ ایسا ضرور آتا ہے جو آپ کی زندگی بنا دیتا ہے۔

گذشتہ روز شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے کی سالگرہ منائی اور سوشل میڈیا پر نوجوانوں کے لیے ایک موٹیویشنل پیغام بھی شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیے 

فخر زمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

بی جے پی کے رکن اسمبلی کے خلاف خواتین ریسلرز سے جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لیفٹ ہینڈڈ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے لکھا ہے کہ "کرکٹ میری زندگی ہے اور یہی وہ لمحہ ہے، جس دن میں نے صفر سے آغاز کیا تھا اور یہ میری زندگی کا بہترین لمحہ تھا۔”

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے آگے بڑھتے ہوئے لکھا ہے کہ "جب آپ زیرو پر ہوتے ہیں تو آپ میں بھوک ہوتی ہے، خواہش ہوتی ہے ، اور کبھی نہ رکنے کےلیے بہت کچھ کرنے کا جذبہ ہوتا ہے۔”

شاہین آفریدی نے مزید لکھا ہے کہ "زندگی میں ایک ایسا لمہ آتا ہے جو زندگی بنا دیتا ہے۔ آپ اتفاق کرتے ہیں؟۔”

متعلقہ تحاریر