سکھر میں انڈین لڑکا اور پاکستانی لڑکی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

انڈین لڑکے مہندر کمار ایڈووکیٹ اور کراچی کی سنگجوکتا کماری کے درمیان سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔

سکھر: دل مل جائے تو سرحدیں کوئی معنی نہیں رکھتیں، بمبئی انڈیا کے رہائشی لڑکے کو کراچی پاکستان کی لڑکی سے پیار ہوا تو وہ دولہا بن کر بارات لے آیا، ہندو برادری کے عقیدے، رسوم و رواج کے مطابق سکھر میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی اور دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ سکھر کے ڈویژنل جنرل سیکریٹری راج کمار وادھوانی کے مطابق بمبئی کے رہائشی مہندر کمار ایڈووکیٹ کی سوشل میڈیا کے ذریعے کراچی کی رہائشی سنگجوکتا کماری سے دوستی ہوئی، جو کہ پیار و محبت میں بدل گئی۔

یہ بھی پڑھیے 

پورا پاکستان جانتا ہے پیسہ کہاں جارہا ہے، فاطمہ بھٹو پھر سندھ حکومت پر برہم

ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے نومسلم نوجوان گراہم سے شادی کرلی

راج کمار وادھوانی کے مطابق دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ جینے و مرنے کی قسمیں کھائیں۔ گزشتہ دنوں بمبئی کا رہائشی لڑکا مہندر کمار ایڈووکیٹ اپنے والد رام بھائی اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ پاکستان آیا تھا، دونوں خاندانوں کے بزرگوں کے اتفاق رائے سے شادی کا فیصلہ ہوا۔

سکھر کے رائل پیلس میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ہندو برادری کے رہنما مُکھی ایشور لال، راج کمار وادھوانی، ڈاکٹر ظہور سمیت وکلاء، ڈاکٹرز سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی، اور نوبیہاتہ جوڑے کیلئے اچھی خواہشات و تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ تحاریر