فخر زمان آئی سی سی مینز ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں دوسرے نمبر آگئے، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن قائم
وکٹ کیپر محمد رضوان 42 اور 54 کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے کے بعد رینکنگ میں 64 ویں سے 58 ویں پوزیشن پر پہنچنے والے ایک اور پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ون ڈے میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ، ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 887 ہے جبکہ فخر زمان تین درجے ترقی پاکر 784 ریٹنگ پوائٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
پاکستان کے اوپنر فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچوں میں بیک ٹو بیک سنچریاں بنانے کے بعد ایم آر ایف ٹائرز آئی سی سی مینز ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں اپنے کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف بائیں ہاتھ سے کھیلنے والی بلے باز فخر زمان نے 117 اور 180 ناٹ آؤٹ کے اسکور کے ساتھ دونوں میچز میں ون ڈے میں پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈز حاصل کیے، بابر اعظم کی قیادت میں کھیلتے ہوئے فخر زمان نے 8ویں پوزیشن سے ترقی کرتے ہوئے پہلے 7ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
شہریوں نے عوام کی میچ دیکھنے کیلئے گراؤنڈز میں نہ آنے کی وجہ بتادی
انعام احمد گراں پری کے ٹاپ 5 میں جگہ بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے
وکٹ کیپر محمد رضوان 42 اور 54 کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے کے بعد رینکنگ میں 64 ویں سے 58 ویں پوزیشن پر پہنچنے والے ایک اور پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں، جب کہ فاسٹ بولر حارث رؤف 65 رنز کے عوض 2 اور 78 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد 51ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹام لیتھم اور ڈیرل مچل نے بھی نمایاں ترقی کی ہے۔ لیتھم دو میچوں میں 20 اور 98 رنز بنانے کے بعد تین درجے ترقی کرتے ہوئے 29 ویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ ڈیرل کمچل کی دو سنچریوں نے انہیں درجہ بندی میں 57 درجے سے ترقی دے کر 51 ویں نمبر پر پہنچا دیا ہے۔
ون ڈے رینکنگ ٹیبل پر متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم نیپال کے مولپانی اسٹیڈیم میں ایشین کرکٹ کونسل مینز پریمیئر کپ کے سیمی فائنل میں عمان کے خلاف 48 رنز بنانے کے بعد بلے بازوں میں تین درجے ترقی کرتےہوئے 62ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیم اومان کے کپتان ذیشان مقصود اس میچ میں 32 رنز دے کر چار وکٹیں لینے اور 40 رنز بنانے کے بعد ، باؤلرز میں چھ درجے ترقی کر کے 43ویں نمبر پر اور آل راؤنڈرز میں تین درجے ترقی کر کے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ٹیم اومان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز بلال خان چار وکٹیں لینے کے بعد 36ویں نمبر سے ترقی کرتے ہوئے 33ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
آئی سی سی مینز ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں سری لنکا کے کھلاڑیوں نے گال میں آئرلینڈ کے خلاف سیریز 2-0 سے کامیابی حاصل کرکے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
اینجلو میتھیوز 100 ناٹ آؤٹ اسکور کرنے کے بعد ایک درجہ ترقی کر کے 22ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
کوسل مینڈس 245 رنز کے ساتھ تین درجے ترقی کر کے 39ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اوپنر نشان مدوشکا کی 205 رنز کی اننگز نے انہیں بیٹنگ رینکنگ میں 102ویں نمبر پر پہنچا دیا ہے۔
پربت جے سوریا میچ میں سات وکٹیں لینے کے بعد گیند بازی کی درجہ بندی میں چھ درجے اوپر 13ویں نمبر پر ہیں جبکہ دوسرے اسپنر رمیش مینڈس چھ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد 10 درجے ترقی کر کے 22ویں نمبر پر ہیں۔
آئرلینڈ کے کپتان اینڈریو بالبرنی 95 اور 46 رنز کے بعد 29 درجے ترقی کر کے 93ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ہیری ٹیکٹر اور لورکن ٹکر بھی ترقی کر گئے ہیں۔









