کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک میں تیزی، ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی آئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 148 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 241 کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے کم ہوا ، صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 300 روپے کمی سے 2 لاکھ 25 ہزار کا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت دن رہا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور صرافہ بازار میں سونے کی قیمت کم ہوئی ہے ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی رہی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر اور صرافہ بازار میں سونے کے نرخ میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔
یہ بھی پڑھیے
عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 148 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 241 کی سطح پر پہنچ گیا ۔ مارکیٹ میں آج صفر اعشاریہ 35 فیصد کی مثبت تبدیلی آئی۔
حصص بازار میں پونے چھ ارب روپے سے17 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کے سودے طے پائے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ارب روپے بڑھ کر 6356 ارب روپے رہی۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ۔انٹر بینک میں روپیہ کی قدر 23 پیسے بڑھ گئی ۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 23 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد بعد ڈالر 283 روپے 59 پیسے کا ہوگیا ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/3rLNFMTk0p pic.twitter.com/52d0Xqwpdm
— SBP (@StateBank_Pak) May 5, 2023
جمعہ کو صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ۔گزشتہ تین روز سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جو آج تھم گیا ہے ۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونا 300 روپے سستا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 25 ہزار روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔
ایسوسی ایشن کے مطابق10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کم ہوکر 192901 روپے ہوئی ہے جبکہ عالمی مندی میں فی اونس سونا 8 ڈالر کم ہوگیا ہے ۔









