عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا قرار دے دیا

امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کے ڈائریکٹر کرس جینز کروس ٹینز نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی رسک بڑھ رہا ہے جوکہ ڈیفالٹ تک جا سکتا ہے تاہم اسلام آباد کودیوالیہ  ہونے سے بچنے کیلئے قرضوں کی ری اسٹرکچر کی جانب تیزی سے بڑھنا ہوگا

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے بعد فچ ریٹنگ انٹرنیشنل نے بھی پاکستانی معیشت کو شدید مشکلات کا شکار قرار دے دیا۔ ڈاریکٹر فچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف قرض پروگرام پر نظرثانی معاہدے پر پہنچ جائیں گے لیکن خطرات بہت زیادہ ہیں۔

امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کے ڈائریکٹر کرس جینز کروس ٹینز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مئی میں تین اعشاریہ سات ارب ڈالر کی بڑی غیر ملکی ادائیگیاں کرنی ہے، غیرملکی قرض کی وجہ سے پاکستان کی معیشت اور اس کی کرنسی پر مزید دباؤ  آسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹیاں بجادی؛ مالی خسارے میں اضافہ، زرمبادلہ میں کمی کا امکان

معاشی ریٹنگ عالمی ادارے فچ کے  ڈائریکٹر کرس جینز کروس ٹینز نے بلوم برگ کو  انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی معیشت کو شدید  مشکلات کا شکار قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ  آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد بھی پاکستان شدید خطرات میں ہوگا۔

کرس جینز کروس ٹینز کے مطابق  پاکستان کو جون میں  2023 مزید 3 ارب ڈالر واپس کرنا ہوں گے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ چین پاکستان کے ذمے دو اعشاریہ 4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردے گا جو کہ پاکستان کے لیے  ایک ریلیف ہوگا ۔

بلوم برگ کو انٹر ویومیں فچ کے ڈاریکٹر نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات کے تناظر میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا قرض مزید اہمیت کا حامل ہوگیا ہے تاہم اسلام آباد اور بین الاقوامی  مالیاتی ادارے کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ تعطل کا شکار ہے ۔

کرس جینز کروس ٹینز نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کے تعطل سے اسلام آباد کیلئے معاشی رسک بڑھ رہے ہیں اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے قرضوں کی ری اسٹرکچر کی جانب تیزی سے بڑھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

دی اکانومسٹ نے پاکستان میں مزید معاشی بدحالی کی پیشگوئی کردی

 امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کے ڈائریکٹرکرس جینز کروس ٹینز نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک پاکستان کے پاس غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر چار اعشاریہ چھیالیس ارب ڈالر ہے جوکہ اسلام آبادکی ایک ماہ کی ضروری درآمدات کے لیے بمشکل کافی ہیں۔

امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کے ڈائریکٹر کرس جینز کروس ٹینز نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی معاملہ اب بھی یہی ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف پروگرام پر نظرثانی کے حوالے سے ایک معاہدے پر پہنچ جائیں گے اور قرض کی قسط جاری ہو جائے گی ۔

متعلقہ تحاریر