پاکستان کیویز کو چوتھاون ڈے ہراکر عالمی نمبر ایک بن گیا،بابرکے مزید 2 ریکارڈز
پاکستان کے 334 رنز کے جواب میں کیویز 232رنز پر ڈھیر، اسامہ میر کے 4 شکار، بابر اعظم تیز ترین 18 سنچریاں اور 5 ہزار رنز بنانے والے بلےباز بن گئے، پاکستان 2005 میں عالمی درجہ بندی کے اجرا کے بعد پہلی مرتبہ نمبر ایک بنا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف مسلسل چوتھا ون ڈے جیت کر ایک روزہ میچز کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
بابر اعظم ون ڈے میں تیز ترین 18 سنچریاں اور 5 ہزار رنزبنانے والے بلے باز بن گئے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان نے ورلڈکپ سے قبل اہم سیریز جیت لی، کیویز کو تیسرے ون ڈے میں شکست
وسیم اکرم اور وقار یونس کو سڈنی اسٹیڈیم کی تاحیات اعزازی رکنیت تفویض
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز6 کھلاڑیوں کے نقصان پر میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 334 رنزبنائے۔
A clinical win for Pakistan takes them 4-0 up and to No. 1 in the ICC ODI Team Rankings 🙌https://t.co/KO9r3vvwNt | #PAKvNZ pic.twitter.com/8hPUWXIdrI
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) May 5, 2023
بابراعظم نے10چوکوں کی مدد سے 107 رنز کی اننگز کھیلی ۔آغا سلمان 58 اور شان مسعود نے 44 اور افتخار احمد نے 28 رنز بنائے۔
335رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 43.4 اوورز میں 232 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹام لیتھم 60 اور مارک چیپمین 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ڈیرل مچل 34 ، ٹام بلینڈل 23 ، ویل ینگ 15 اور جیمز نیشم 11 رنز بنا سکے۔ایش سودھی 9 اور کول میکونچی 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بلیئر ٹکنر 6 اور میٹ ہینری 5 رنز بناسکے۔
پاکستان کی جانب سے اسامہ میر 4 اور محمد وسیم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔شاندار سنچری اسکور کرکے جیت کی بنیاد ڈالنے پر بابراعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Skipper @babarazam258 is the player of the match for his remarkable 💯 🏆#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/yiAXKqFu4L
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 5, 2023
چوتھے ون ڈے میں کامیابی کے بعد پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 5, 2023
2005 میں آئی سی سی رینکنگز کے باضابطہ اجراء کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آیا ہے۔ قومی ٹیم نے میچ کے اختتام پر ڈریسنگ روم میں تالیاں بجاکر عالمی نمبر ایک بننے کا جشن منایا۔
Celebrating another record broken by the No.1 ODI batter 👏@babarazam258 – the quickest to 5️⃣,0️⃣0️⃣0️⃣ runs in the format 🫡#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/brUFZRxYzF
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 5, 2023
چوتھے ون ڈے میں فتح کے بعد پاکستان کے مجموعی ریٹنگ پوائنٹس 113.483 ہوگئے ہیں، آسٹریلیا کے ریٹنگ پوائنٹس 113.286 جبکہ انڈیا کے ریٹنگ پوائنٹس 112.638 ہیں ۔
اگر پاکستان پانچواں میچ بھی جیت جاتا ہے تو اس کی برتری واضح ہوجائے گی تاہم مئی کے وسط میں ون ڈے رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد رینکنگ میں رد و بدل ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے میں عالمی نمبر ایک بابراعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں2 اہم ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔بابر اعظم سب سے کم اننگز میں 18 سنچریاں اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔
1️⃣8️⃣th ODI CENTURY 🙌@babarazam258 reigns supreme again 👑#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/qdCsPjixOs
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 5, 2023
پاکستانی کپتان 97 ویں اننگز میں 18ویں سنچری اسکور کرنے کے بعد 100 سے کم اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔اس سے قبل ہاشم آملہ نے یہ کارنامہ 102، ڈیوڈ وارنر نے 115 جبکہ کوہلی نے 119 اننگز میں انجام دیا تھا۔
What this man’s doing is scary 👑#PAKvNZ pic.twitter.com/wsWX2ZTx3B
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) May 6, 2023
دریں اثنا بابراعظم نے چوتھے ون ڈے میں سنچری کی بدولت5ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کرلیا ۔ وہ ون ڈے انٹرنیشنلز میں 5 ہزار رنز کرنے والے تیز ترین بیٹر بن گئے۔
Babar Azam rewrote the record books, becoming the fastest to score 5,000 men’s ODI runs 🔥#PAKvNZ #CricketTwitter #BabarAzam pic.twitter.com/c2racZxnUU
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) May 5, 2023
بابر اعظم 100سے کم اننگز میں 5ہزار رنز کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں، انہوں نے 97 ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 101 میچز میں پانچ ہزار رنز بنائے تھے، ویو رچرڈز اور ویرات کوہلی نے 114 ، 114 اننگز کھیل کر پانچ ہزار رنز کیے تھے۔بابر اعظم 5 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے والے 14 ویں پاکستانی ہیں۔









