عمران خان کی گرفتاری: وکرانت گپتا کا پی سی بی کو ایشیا کپ منتقل کرانیکا مشورہ
پی سی بی پر پاکستانی عوام کا ایشین کرکٹ کونسل، بی سی سی آئی اور آئی سی سی کے سامنے ہمت کا مظاہرہ کرنے کا دباؤ ہوگا لیکن عمران خان کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہےاس کے پیش نظر ان کی بہادری جواب دے گئی ہے، بھارتی تجزیہ کار

کھیلوں کے بھارتی تجزیہ کار وکرانت گپتا نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کرانے کی پیشکش قبول کرنے کا مشورہ دیدیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان سے کشیدگی کے باعث ایشیا کپ کیلیے اپنی ٹیم پاکستانی بھیجنے سے انکاری جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹورنامنٹ کی میزبانی پر اصرار کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایشیا کپ کیلیے کامیاب لابنگ ،سرلنکا اوربنگلادیش بھی بھارت کے ہمنوا بن گئے
فخر زمان آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز لے اڑے
وکرانت گپتا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ پی سی بی کو چاہیے کہ وہ نیوٹرل کنٹری کی پیشکش قبول کرے اور ایشیا کپ کی میزبانی کے حقوق اپنے پاس رکھے۔

تجزیہ کار نے کہاکہ پی سی بی پر پاکستانی عوام کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل، بی سی سی آئی اور آئی سی سی کے سامنے ہمت کا مظاہرہ کرنے کا دباؤ ہوگا لیکن عمران خان کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اور اس کے علاوہ اس سال ہونے والے انتخابات کے پیش نظر ان کی بہادری جواب دے گئی ہے۔









