کوہ پیما ساجد سدپارہ کا ہمالیہ کی بلندیوں سے عمران خان سے اظہار یکجہتی
ساجد سدپارہ دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنا چاہتے ہیں اور ان دنوں نیپال میں 8ہزار میٹربلند دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

پاکستان میں کوہ پیمائی کے شعبے میں لیجنڈ کا درجہ رکھنے والے مرحوم علی سدپارہ کے فرزند کوہ پیما ساجد سدپارہ نے اضافی آکسیجن کے بغیر اپنی مہم ماؤنٹ ایورسٹ سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
ساجد سدپارہ دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنا چاہتے ہیں اور ان دنوں نیپال میں 8ہزار میٹربلند دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی
بیٹے نے علی سدپارہ کو کےٹو پر دفن کردیا
گزشتہ روز علی سدپارہ نے ماؤنٹ ایوریسٹ کے بیس کیمپ پر پلے کارڈ اٹھاکر سابق وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کیا۔علی سدپارہ نے پلے کارڈ پر عمران خان لکھ کر’کپتان آپ کی پشت پر ہوں ‘کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
View this post on Instagram
ساجد سدپارہ نے یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ” کپتان عمران خان ہمالیہ کی بلندی سے آپ کی پشت پر کھڑا ہوں“ ۔ساجد سدپارہ آج اضافی آکسیجن کے بغیر ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کی مہم شروع کریں گے ۔
اس سے قبل 15 اپریل 2021 کو ساجد سدپارہ نے نئی تاریخ رقم کی تھی اور بغیر اضافی آکسیجن کے نیپال میں 8ہزار91 میٹر بلند دنیا کی 10ویں بلند ترین چوٹی اناپورنا پہاڑ کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے تھے۔
ساجد پہلے ہی بغیر اضافی آکسیجن کے کئی اونچی چوٹیاں سر کر چکے ہیں، جن میں پاکستان میں واقع 8ہزار 611میٹر بلند کے ٹو، 8ہزار 80 میٹر بلند گشربرم1، 8ہزار 35 میٹر بلند گشربرم2 اور نیپال میں 8ہزار 163میٹر بلند منسلو شامل ہیں۔