سندھ کے ’شہنشاہ‘ کامران ٹیسوری نے اپنے محل کے باہر فریادیوں کیلیے گھنٹہ لگوادیا
عوامی مشکلات کے پیش نظر امید کی گھنٹی لگانے کا قدم اٹھایا،اسے ہنگامی حالت میں رات 12 بجے سے صبح 8 بجے تک بجانے کی اجازت ہے، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے نمائشی اقدامات جاری ہیں۔عوام اور میڈیا کی توجہ کے طالب گورنر سندھ نے مغل شہنشاہ جہانگیر کی روایت کو زندہ کرتے ہوئے جدید دور میں بھی گورنر ہاؤس کے باہر فریادیوں کے لیے گھنٹہ نصب کروادیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک اور وعدہ پورا کرنے کا دعویٰ کردیا۔ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس کے دروازے پر فریادیوں کے لیے گھنٹہ نصب کروادیا۔
یہ بھی پڑھیے
گورنر کامران ٹیسوری کے بیٹے زید کامران نے گورنر ہاؤس سے وی لاگنگ شروع کردی
گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی کیفی خلیل کے پرستار بن گئے
گورنر ہاؤس پر نصب کردہ اس”امید کی گھنٹی“کی گھنٹی کا افتتاح گورنر کامران ٹیسوری نے اپنے ہاتھوں سے کیا۔ گورنر سندھ کے فیس بک پیج پر دستیاب معلومات کے مطابق یہ گھنٹی بجا کر اب ہر سائل اپنی شکایت کر سکتا ہے، گھنٹی کے ساتھ گورنر ہاﺅس کے دروازے پر کیمرا بھی نصب ہوگا تاکہ یہاں آکر لوگ ناامید نہ ہوں۔
گورنر سندھ نے بتایا کہ رات 12 سے صبح 8 بجے تک "امید کی گھنٹی” سائلین کے لئے دستیاب ہوگی، عوام کی مشکلات کے پیش نظر "امید کی گھنٹی” لگانے کا اقدام اٹھایا گیا ہے جو وعدہ کسی اور نے کیا تھا ہم نے پورا کیا ۔ انہوں ن کہا کہ”امید کی گھنٹی” لگانے کا مقصد مشکل میں گھرے افراد کی داد رسی کرنا ہے، اگر کسی ماں، باپ، بیٹے کو انصاف نہیں ملتا تو یہ گھنٹی بجا سکتے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل کے حل پر کام کریں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری امید کی گھنٹی کی تنصیب کے بعد اپنی کاکردگی کا احوال بھی باقاعدگی سے سوشل میڈیا پرشیئر کررہے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے گزشتہ روز فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے رات 12 سے صبح 21 بجے تک گھنٹی بجانے والے 21سائلین کی فریاد سنی اور پولیس سمیت متعلقہ محکموں کو ضروری ہدیت جاری کیں۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ اپنی تعیناتی کے بعد سے مسلسل عوامی توجہ حاصل کرنے کیلیے نت نئے نمائشی اقدامات کرتے آرہے ہیں۔
گورنر سندھ نے پورے رمضان المبارک میں گورنر ہاؤس کے دروازے روزے داروں کیلیے کھول دیے تھے اور روزانہ افطار پر دعوت عام منعقد کرتے تھے جس میں وہ خود اپنے ہاتھوں سے پکوڑے تلتے تھے۔
اس کے علاوہ گورنر سندھ نے چاند رات کو گورنر ہاؤس یمں خواتین کیلیے مفت مہندی لگانے کا اہتمام بھی کیا تھا جبکہ عید کے بعد انہوں نے شہریوں کے اعزاز میں عید ملن بھی منعقد کی تھی۔









