نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا چیف الیکشن کمشنر کو خط؛ صوبے کی صورتحال سے آگاہ کیا
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں گزشتہ چند روز سے شرپسند عناصر کی جانب سے تشدد و خون خرابہ کی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بریفنگ دینے کے لیے تیار ہیں
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو خط لکھ کر صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو لکھے گئے خط میں پنجاب میں صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال سے آگاہ کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
چیف جسٹس کے خلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم
وزیراعلیٰ پنجاب کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں گزشتہ چند روز سے شرپسند عناصر کی جانب سے تشدد و خون خرابہ کی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
محسن نقوی نے کہا کہ شرپسند عناصر کی جانب سے صوبے کی انتہائی اہم سرکاری و نجی املاک پر حملہ کرکے نذر آتش کیا گیا جس سے بھاری مالی نقصان ہوا ۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ شر پسند عناصر کے ان اقدامات سے سرکاری و نجی املاک کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے تاہم صوبائی حکومت کارروائی کر رہی ہے ۔
چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی عوام کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے افسران اور اہلکار بھی شدید زخمی ہوئے ۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے ای سی پی چیف کو بتایا کہ حکومت شر پسند عناصر کی جانب سے کی جانے والی تمام کارروائیوں کو قابو میں رکھنے کے لیے متحد ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور کا جناح ہاؤس جو کبھی قائد اعظم کے قبضے میں جانے ہی نہیں دیا گیا
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور تمام ارکان کو پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دینے کے لیے تیار ہیں۔
نگراں وزیر اعلیٰ کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بھی بریفنگ تیار ہے۔