علی گل پیر نے فواد چوہدری کی پولیس کو دیکھ کر لگائی گئی دوڑ پر میم بنادی
جب آپ اپنے دوست سے ادھار دی گئی رقم کا تقاضہ کریں تو یہ ہوتا ہے، اداکار

تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی منظور ی کے بعد پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگانا مہنگا پڑگیا۔
پی ٹی آئی رہنما کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے، صارفین نے فواد چوہدری کی بزدلی کو سیاسی کارکنوں کی توہین قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فواد چوہدری کی ضمانت منظور، گرفتاری کے خوف سے پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادی
عدنان صدیقی، فرحان سعید اور صنم سعید کو ملک کی فکر ستانے لگے
فواد چوہدری کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کے بعد پولیس کو دیکھ کر لگائی گئی دوڑ پر سوشل میڈیا پر میمز بننے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔کئی صارفین نے فواد چوہدری کی وڈیو کو بالی ووڈ فلم کرن ارجن کے مشہور ڈائیلاگ کی وائس اوور کے ساتھ شیئر کیا ہےجبکہ کئی صارفین نے پی ٹی آئی رہنما کی انقلابی نعرے بازی کے ساتھ اس وڈیو کو جوڑ کر شیئر کیا ہے۔
When you ask your friend to pay back the money he borrowed pic.twitter.com/YNWQd9jTLl
— Ali Gul Pir (@Aligulpir) May 16, 2023
معروف کامیڈین اور میمر علی گل پیر بھی پیچھے نہیں رہے اور انہیں فواد چوہدری کی وڈیو میں ترمیم کرکے ایک میم بناڈالی۔علی گل پیر نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو شیئر کی ہےجس میں دیکھاجاسکتا ہےکہ فواد جونہی ہائیکورٹ سے نکل کر اپنی گاڑی میں بیٹھتے ہیں تو سامنے سے علی گل پیر آجاتے ہیں اور اپنی ادھار دی گئی رقم کا تقاضہ کرتے ہیں جنہیں دیکھتے ہیں فواد گاڑی سے اتر کر دوڑ لگادیتے ہیں۔علی گل پیر نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ”جب آپ اپنے دوست سے ادھار دی گئی رقم کا تقاضہ کریں تو یہ ہوتا ہے“۔









