سندھ حکومت انتقام میں اندھی ہوگئی، خرم شیر زمان کا خالی کردہ ریسٹورنٹ گرادیا

سندھ فوڈ اتھارٹی نے چند روز قبل صدر میں واقع خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ سیل کیا تھا، گزشتہ روز شرف آباد میں پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے کئی ماہ قبل چھوڑی گئی ریسٹورنٹ کی عمارت گرادی گئی، عمارت کے مالک کا تحریک انصاف سے تعلق نہیں تھا۔

سندھ حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوگئی۔تحریک انصاف  کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا ایک ریسٹورنٹ سیل کرنے کے بعد ان کا خالی کردہ ریسٹورنٹ مسمار کردیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے شرف آباد میں گرایاگیا ریسٹورنٹ خرم شیر زمان کئی ماہ قبل خالی کرچکے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران اسماعیل پکڑ لیے گئے ، جے پرکاش چھوڑ گئے

لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی جانب سے سیاسی انتقام انتہا کو پہنچ گیا ہے، پہلے سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے ذریعے میرے صدر کے ریسٹورنٹ کوسیل کیا گیا، پھر دوسری برانچ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذریعے گرا دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ یہ بھی نہیں رہیں گے۔

تاہم پی ٹی آئی رہنما کے دعوے کے برخلاف کراچی کے سینئر فیض اللہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سندھ حکومت نے رکن سندھ اسمبلی کا ریستوران سیل کیااوردوسرا غیرقانونی تعمیرات قرار دیکر گرادیا۔

فیض اللہ خان نے دعویٰ کیا کہ ریستوران توڑنےکے بعد پتہ چلاکہ پی ٹی آئی رہنما یہاں کرایہ دار تھے کوئی6 ماہ قبل معاہدہ ختم کرکے ریستوران چھوڑ دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ  سندھ حکومت کی پھرتی سے عام شہری کا نقصان ہوگیا  جس کا پی ٹی آئی سے تعلق بھی نہیں تھا۔

متعلقہ تحاریر