عمران خان نے صحافی عمران ریاض سے متعلق خطرناک خبر دے دی

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اگر صحافتی برادری نے آج عمران ریاض کے لیے آواز بلند نہ کی تو اگلی باری کسی کی بھی آسکتی ہے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے معروف صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کی زندگی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے مجھے خوف ہے کہیں اس کا حال بھی ارشد شریف جیسا نہ کردیا ہو۔

ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران ریاض کے حوالے سے خوف محسوس ہورہا ہے۔ عدالت بار بار کہہ رہی ہے کہ اسے پیش کیا جائے مگر اسے پیش نہیں کیا جارہا۔ مجھے خوف ہے کہ اس پر بہت زیادہ تشدد کیا  گیا ہے۔ یا تو وہ تشدد سے زندہ نہیں بچا۔ اور اگر وہ زندہ ہے تو اس حالت میں نہیں ہے کہ اسے عدالت میں پیش کیا جاسکے۔ اگر عدالت اُس کو دیکھے گی تو ضرور سوال کرے گی اس لیے اس کو عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا۔

یہ بھی پڑھیے 

ضمانت کے باوجود کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہوں، عمران خان

چوہدری شجاعت حسین نے پی ٹی آئی پر پابندی کا مطالبہ کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوف ہے کہ شاید وہ زندہ بھی نہ ہو۔ میں تمام صحافتی برادری سے کہنا چاہتا ہوں کہ پہلے بھی آپ کی جانب سے ارشد شریف کی موت پر وہ ردعمل نہیں آیا تھا جو آنا چاہیے تھا۔ اب اگر آپ لوگوں نے عمران ریاض کے معاملے پر اسٹینڈ نہ لیا تو اگلی باری کسی کی بھی آجائے گی۔

معروف صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں آج ان صحافیوں کو کہنا چاہتا ہوں ، جو بڑی بڑی باتیں کرتے تھے کہ عمران خان بڑی سختی کررہا ہے ، عمران خان صحافیوں کی زبانیں بند کر رہا ہے، وہ آج کہاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا میں صحافتی برادری کو کہتا ہوں کہ ذرا موازنہ تو کریں ہمارے دور میں اس دور میں کیا فرق ہے؟۔ کبھی کسی کے ساتھ ایسا ہوا تھا؟۔ ہمارے دور میں دو واقعات ہوئے تھے لیکن سب سے پہلے میں نے ایکشن لیا تھا۔ مطیع اللہ جان تو ہمارا مخالف تھا ، لیکن جس دن مجھے پتا چلا اسے اٹھایا گیا ہے میں فوری طور پر کہا کہ اسے رہا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی کسی کے خلاف ایکشن نہیں لیا جو آج ہو رہا ہے۔ معیذ پیرزادہ باہر بھاگ گیا ، صابر شاکر باہر چلا گیا ، آفتاب اقبال ملک سے باہر چلا گیا ، ٹی وی چینلز کو بند کردیا گیا ہے ، ہمیں کیوں لائیو کوریج نہیں دی جارہی۔ کیونکہ ٹی وی تو صرف ایک چیز  دیکھتا ہے ویورشپ۔

متعلقہ تحاریر