لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 123 کارکنوں کی نظر بندی معطل کر دی

جسٹس انوارالحق پنوں نے فوری رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین عدالت سے رجوع کریں تو زیادہ مناسب ہوگا۔

لاہور ہائی کورٹ نے فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے 123 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات معطل کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے 123 کارکنوں کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔  لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات معطل کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے 

ضمانت کے باوجود کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہوں، عمران خان

جہانگیر ترین نے 9 مئی کو جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی ذمہ دار پی ٹی آئی پر ڈال دی

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس انوارالحق پنوں نے پی ٹی آئی کے سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار فرخ حبیب پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ہیں اور جو افراد گرفتار کیے گئے ہیں وہ تحریک انصاف کے سب سیاسی کارکن ہیں۔

واضح رہے کہ 16 مئی 2023 کو لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے مذکورہ فیصلہ پی ٹی آئی رہنما کی فہرست سے نکالنے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جاری کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر