چوہدری پرویز الہیٰ نے پی ٹی آئی کے مخالفین کو اسلام اور پاکستان دشمن قرار دے دیا
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے تحریک انصاف پر پابندی کا مطالبہ کرنے والوں کو اسلام اور پاکستان دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام عمران خان کی قیادت میں متحد ہے جبکہ نواز شریف اور نریندر مودی عوام کو فوج سے لڑانے کی کوشش کررہے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کو فوج کے مقابل لانے کا منصوبہ نواز شریف اور نریندری مودی کا ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان نے افواج پاکستان کو مضبوط کیا جبکہ نواز شریف اور نریندری مودی نے عوام کو فوج مخالف کھڑا کیا ۔
یہ بھی پڑھیے
لیگی رہنما جاوید لطیف کا ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے ہاتھ کاٹنے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دورحکومت میں مغرب میں افواج پاکستان کی نام بلند کیا اوران کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے کی پوری کوشش کی ہیں۔
لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ختم کرنے کی حکومتی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کو الوداع کہنے والے خانہ بدوشوں کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے۔ عمران خان کی قیادت میں متحد تھے، ہیں اور ہمیشہ متحد ہی رہے گے ۔
پرویز الہیٰ نے تحریک انصاف پر پابندی کا مطالبہ کرنے والوں کو اسلام اور پاکستان دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ ملک و قوم سے کبھی مخلص نہیں ہوسکتے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جب بھارتی فوج سرحدوں پر ہمارے فوجی جوانوں کو شہید کرہی تھی تب نواز شریف مودی اور جندال کو اپنے گھر میں کھانا کھلا رہا تھا ۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کی نئی آڈیو لیک؛ اقتدار میں واپسی کیلئے امریکی حمایت کے طلبگار
زمان پارک میں دہشتگردوں کی موجودگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بین الاقوامی میڈیا کی موجودگی میں جعلی آپریشن کرنے میں ناکام رہی ۔
تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی بحالی پر انہوں نے عدالت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے وفاق اور صوبوں سیاسی بحران کا حل نکل سکتا ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ اور ان کا ملک دشمن ٹولہ اپنے آقاؤں کے ایجنڈے پر کاربند ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نگراں حکومت کی آئینی مدت ختم ہوچکی ہے جبکہ خیبرپختونخواہ میں بھی غیر آئینی نگراں حکومت ہے جس کے خلاف عدالت جائیں گے ۔