عمران خان کی نئی آڈیو لیک؛ اقتدار میں واپسی کیلئے امریکی حمایت کے طلبگار

سابق وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں واپس کے لیے امریکی حکومت سے مدد طلب کرلی، زوم پر کانگریس رکن میکسین مور واٹرز سے گفتگو میں پی ٹی آئی سربراہ نے اپنے حق میں آواز بلند کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ہمارے خلاف کریک ڈاؤن کی مخالف کی جائے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سربراہ عمران خان کی نئی آڈیو لیک منظر عام پر آئی ہے جس میں سابق وزیراعظم اقتدار میں واپسی کے لیے امریکی حکومت کی حمایت طلب کررہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سربراہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں واپس آنے کیلئے امریکی کانگریس کی خاتون رکن میکسین مور واٹرز سے مدد طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی سازش ماضی کا حصہ، عمران خان واشنگٹن سے تعلقات قائم کرنے پر تیار

عمران خان کی نئی آڈیو لیک منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ امریکی کانگریس کی خاتون رکن میکسین مور واٹرز سے حکومت پاکستان کے خلاف مدد طلب کررہے ہیں ۔

آڈیو لیک میں ایک آواز سنی جاسکتی ہے جوکہ مبینہ طور پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہے،جو اقتدار میں واپسی کے لیے امریکی حکومت کی حمایت مانگ رہے ہیں۔

امریکی کانگریس کی خاتون رکن کے ساتھ زوم ملاقات میں عمران خان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہےکہ 99 فیصد پاکستانی عوام ان کو دوبارہ اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

آڈیو میں عمران خان امریکی خاتون سیاستدان سے پاکستان مخالف بیان دینے کیلئے بار بارالتجا کررہے ہیں اور ان کے حق میں آواز بلند کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سائفر کی کہانی اگر من گھڑت تھی تو ڈیمارش کیوں دیا گیا، شاہ محمود قریشی

چیف پی ٹی آئی عمران خان اور امریکی کانگریس کی خاتون میکسین مور واٹرزکی مبینہ آڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ وہ حکومت میں واپسی کیلئے امریکی حمایت مانگ رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکی کانگریس کی خاتون رکن سے اپیل کی کی کہ وہ ان کے اور پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کریں اور ان کی حمایت میں آگے آئیں۔

زوم پر آڈیو ٹاک  پر عمران خان نے پاکستان کے سیاسی منظر نامے کو انتہائی خوفناک انداز میں پیش کیا اور اپنی حکومت کے خاتمے کاالزام  سابق  آرمی چیف پر لگایا   ۔

انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت کی معاشی کارکردگی کو پاکستان کی 75 سالہ تاریخ کی بہترین معاشی کارکردگی قرار دیا ،انہوں نےفوج کو قاتلانہ حملے کا ذمہ بھی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی رپورٹ میں عمران خان کیخلاف حکومت کے مذہب کارڈ کے استعمال کی مذمت

سابق وزیراعظم نے اپنے اوپر وزیر آباد میں ہونے والے حملے کو فوج اور دیگر ملکی اداروں ذمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ اور خفیہ ایجنسی بہت طاقتور ہے۔

پی ٹی آئی چیف نے  امریکی کانگریس کی خاتون رکن کو بتایا کہ پاکستان  اپنی تاریخ کے انتہائی مشکل  دور اور حالات سے دوچار ہے۔ آپ میرے حق میں آواز بلند کریں ۔

سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے امریکی کانگریس کی خاتون میکسین مور واٹرزسے اپنی حمایت اورپاکستان مخالف بیانات دینے کی درخواست بھی کی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال  تحریک عد م اعتماد کی کامیابی کے بعد حکومت سے فارغ ہونے پر  عمران خان نے الزامات عائد کیے تھے انکی حکومت امریکی نے ختم کروائی ۔

متعلقہ تحاریر