اجے دیوگن اور تبو کی فلم ’ دریشیم ‘ کے کورین ری میک کا معاہدہ طے پاگیا
سنسنی سے بھرپور اس فلم میں اجے دیوگن نے دو بیٹیوں کے باپ جبکہ تبو نے ایک بیٹے کی ماں کا کردار ادا کیا ہے جو اجے دیوگن کے ہاتھوں ماراجاتا ہے اورپھر فلم کی پوری کہانی اس قتل کی تحقیقات کے گرد گھومتی ہے۔
بالی سپر اسٹار اجے دیوگن اور مایہ ناز اداکارہ تبسم جعفری عرف تبو کی فلم’دریشیم ‘ کے ری میک کا معاہدہ طے پا گیا۔
سنسنی سے بھرپور اس فلم میں اجے دیوگن نے دو بیٹیوں کے باپ جبکہ تبو نے ایک بیٹے کی ماں کا کردار ادا کیا ہے جو اجے دیوگن کے ہاتھوں ماراجاتا ہے اورپھر فلم کی پوری کہانی اس قتل کی تحقیقات کے گرد گھومتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نیویارک: طاہرہ سید کی شرمیلا ٹیگور کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شاندار گلوکاری
ابراہیم علی خان نے بطور اداکار پہلی فلم کی شوٹ مکمل کرلی، سارہ علی خان
فلم دریشیم کے اب تک 2 حصے ریلیز ہوچکے ہیں ۔ فلم کے دوسرے حصے میں اکشے کھنا نے بھی پولیس افسر کا کردار اداکیا ہے۔فلم میں اجے دیوگن اور تبو کی بے مثال اداکاری کو بے حد سراہا گیا ہے۔
Korean producer Choi Jae-won, #Parasite actor #SongKangHo and filmmaker #KimJaeWoon have partnered with Indian producer Kumar Mangat Pathak for the remake of the #Drishyam franchise in Korea.✨ pic.twitter.com/HBGAowKRIG
— Filmfare (@filmfare) May 21, 2023
بھارتی میگزین فلم فیئر کے مطابق کورین فلم ساز چوائے جے وون،فلم پیراسائٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے اداکارسونگ کینگ ہو اور فلم ساز کم جے وون نے بھارتی فلمساز منگٹ پاٹھک کے ساتھ فلم دریشیام کے کورین ری میک کا معاہدہ کیا ہے۔