لورالائی صوبائی وزیر صنعت کی قیادت میں یوم تکریم شہداء ریلی کا انعقاد
صوبائی وزیر صنعت و تجارت حاجی محمد خان طور اتمانخیل کا کہنا ہے شہدائے وطن کی قربانیوں کی بدولت آزاد وطن کی فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں ، مقررین نے شہداؤں کے اہلخانہ کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم بھی ظاہر کیا
یوم تکریم شہدائے پاکستان کے دن کے موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت حاجی محمد خان طور اتمانخیل کے برخودار ضلع کونسل لورالائی کے نامزد چیئر مین اوربلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر اصغر خان اتمانخیل کی قیادت میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔
ریلی شہر کی مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی بلوچستان عوامی کے دفتر کے سامنے ایک بہت بڑے جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ اس موقع اصغر خان اتمانخیل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی بے مثال قربانیوں کی بدولت آج قوم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ملک بھر کی طرح کمالیہ میں یوم تکریم شہداء عقیدت و احترام سے منایا گیا
مقررین نے کہا کہ شہداء کی یادگاروں کی حفاظت اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی, قوم اپنا فرض سمجھتی ہے. قومی سلامتی کیلئے دی گئیں قربانیوں کی بدولت عرض پاک کی طرف آج کوئی میلی نظر نہیں دیکھ سکتا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اور ان کی عزت و آبرو پر کبھی آنچ نہیں آنے دیتی.اسی حوالے سے آج پوری قوم یوم تکریم شہداء مناتے ہوئے اپنے حقیقی ہیروز کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔
اصغر خان اتمانخیل نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں.انھوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک اور قوم کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور شھادت نوشی اختیار کی ہے ہم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ پاک فوج کے جوان اور پولیس کے جوان جنھوں نے شہادت نوشی اختیار کی ھے ہم ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ریلی میں بلوچستان عوامی کے رہنماوں اور کارکنوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔