نفیسہ شاہ کا 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مناسب عمل اور آئینی دفعات کو یقینی بنایا جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ میں 9 مئی کے واقعات کی پُرزور مذمت کرتی ہوں ، اس روز جو کچھ ہوا وہ درست نہیں تھا مگر اس کے بعد جو کچھ ہورہا ہے وہ بھی ٹھیک نہیں ہورہا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "میں پی ٹی آئی کی طرف سے ریاستی عمارتوں اور املاک بالخصوص فوجی رہائش گاہوں، اثاثوں اور علامتوں کو آگ لگانے اور لوٹ مار کی شدید مذمت کرتا ہوں اور ملک کے قانون کے تحت سخت ترین سزا کا مطالبہ کرتی ہوں۔”

یہ بھی پڑھیے 

پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرگئی، علی زیدی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

عمران خان کے قریبی ساتھی گلوکار سلمان احمد نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کردی

حکومت کا احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے لکھا ہے کہ "میں حکومت سے بھی مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مناسب عمل اور آئینی دفعات کو یقینی بنایا جائے۔”

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ "طاقت کے غیر متناسب استعمال خصوصاً میڈیا، سیاسی رہنماؤں ، خواتین اور نوجوانوں کے خلاف سیاسی انجیئرنگ سے بچا جائے۔”

پیپلز پارٹی کی  سینئر پارلیمنٹرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مزید لکھا ہے کہ "قانون کی حکمرانی کا تحفظ اور اسے برقرار رکھنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ ہمارے اداروں کا کھڑا رہنا ضروری ہے۔”

متعلقہ تحاریر