پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرگئی، علی زیدی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

سابق وفاقی  وزیر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ جو جو افراد 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی ، پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے اور عمران خان کے قریبی ساتھی علی زیدی نے ہفتے کی  صبح 9 مئی کے واقعات کی پرزور انداز میں مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیے 

میرا ملک چھوڑ کر جانے کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان نے تمام افواہوں کی تردید کردی

عمران خان کے قریبی ساتھی گلوکار سلمان احمد نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے رہنماؤں کی جانب سے بڑے پیمانے پر اخراج کا سلسلہ جاری ہے ، علی زیدی نے خود کو سیاست سے الگ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف اور پارٹی عہدے چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

علی زیدی کے اعلان کے ساتھ ہی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایک اور قریبی ساتھ سے محروم ہو گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نےاپنی ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ "میں نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی ہے، پاکستان کے لیے ہی سیاست میں آیا تھا ، 9 مئی کو جو واقعات ہوئے میں ان کی پہلے بھی مذمت کرچکا ہوں اب بھی مذمت کرتا ہوں ، افواج پاکستان ہمارا فخر ہے ، جو کچھ ہوا بہت ہی غلط ہوا ، جو جو اس میں ملوث تھے ان سب کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔”

علی زیدی نے  اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ "میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں سیاست چھوڑ دوں گا ، اس لیے تحریک انصاف سندھ کی صدارت ، کور کمیٹی اور ایم این اے شپ سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

علی زیدی کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ کافی سوچ بچار سیاست سے کشارہ کش ہونے کا مشکل فیصلہ کیا۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ "میں پاکستان کے لیے کام کرتا رہوں گا اور بیرون ملک سے سرمایہ کاری لاؤں گا۔ جو میں سیاست میں آنے سے پہلے کیا کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے سے پہلے وہ پاکستان کے لیے زرمبادلہ لے کر آتے تھے اب اُس سلسلے کو دوبارہ شروع کرنے جارہا ہوں۔

متعلقہ تحاریر