بہروز سبزواری اپنے بیان سے پھر گئے،لیک آڈیو کو مصنوعی ذہانت کا نتیجہ قراردیدیا

اداکار نے سوشل میڈیا پر وائرل پاک فوج سے متعلق اپنے آڈیو بیان کی وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے پاک فوج کو اپنا طرہ امتیاز قرار دیدیا۔

پاکستان ڈراماانڈسٹری کی سینئر اداکار بہروز سبزواری 9 مئی کے واقعات بعد جاری کردہ اپنے آڈیو بیانات سے پھر گئے۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر وائرل پاک فوج سے متعلق اپنے آڈیو بیان کی وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے پاک فوج کو اپنا طرہ امتیاز قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت مریم نواز کی ڈریس ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو بچانے کیلیے حرکت میں آگئی

جناح ہاؤس حملہ: پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت کی سماعت 2 جون تک ملتوی

 

بہروز سبزواری کے لیک ہونے والے مبینہ آڈیو پیغام میں انہیں 9 مئی کے واقعات کے بعد پاک فوج میں ہونے والی بغاوت اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی سے متعلق گفتگو کرتے اور حکمراں جماعت کومغلظات بکتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

ایک آڈیو میں وہ کسی کو وضاحت پیش کررہے ہیں کہ ان کی لیک آڈیوز کرونا وبا کے دوران کی ہیں جو انہوں نے غصے میں جاری کی تھیں اور اس پر وہ شرمندہ ہیں۔

دریں اثنا بہروز سبزواری نے اپنے تازہ وڈیو بیان میں خود سے منسوب آڈیوز کو جعلی اور مصنوعی ذہانت کا نتیجہ قرا ردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج ہمارا طرہ امتیاز ہے،فوج نے ہمیشہ پاکستانیوں کے لیے اپنی جان قربان کی ہے، ہم بھی اپنی فوج کیلیے جان قربان کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان چیزوں کو پھیلانے والوں کو اللہ سمجھے گا،سب جھوٹ ہے، اللہ سے دعا کیجیے کہ پاکستان اور پاکستان کی فوج سلامت رہے، ہم فوج کیساتھ ہیں۔

متعلقہ تحاریر